جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مرکز کا آرڈیننس منتخب حکومت کے اختیارات کو پامال کرنے والا: کیجریوال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-15
in قومی خبریں
A A
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

kejriwal

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

نئی دہلی// دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو مرکزی حکومت کی طرف سے لائے گئے آرڈیننس کو سپریم کورٹ کا حکم اور دہلی حکومت کے حقوق کو پامال کرنے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کئی ایسی دفعات ہیں جن سے منتخٰب حکومت کا کوئی مطلب نہیں رہ جائے گا۔
مسٹر کیجریوال نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے دہلی والوں کے خلاف لائے گئے آرڈیننس میں ایسی کئی دفعات ہیں، جو ابھی تک عوام کے سامنے نہیں آئی ہیں۔ اس آرڈیننس کے ذریعے نہ صرف سپریم کورٹ کے حکم نامے کو مسترد کر دیا گیا ہے بلکہ اس آرڈیننس میں تین ایسی دفعات شامل کی گئی ہیں، جن کی وجہ سے خود دہلی حکومت مکمل طور پر ختم ہو جاتی ہے ۔ آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی وزیر اپنے سیکرٹری کو حکم دیتا ہے تو سیکرٹری فیصلہ کرے گا کہ وزیر کا حکم قانونی طور پر درست ہے یا نہیں۔ آرڈیننس نے سیکرٹری کو یہ اختیار دیا ہے ۔ اگر سیکرٹری کو لگتا ہے کہ یہ حکم قانونی طور پر درست نہیں ہے تو وہ وزیر کا حکم ماننے سے انکار کر سکتا ہے ۔ یہ دنیا میں پہلی بار ہو رہا ہے کہ سیکرٹری کو وزیر کا باس بنادیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کی ایک شق کے تحت چیف سکریٹری کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ کابینہ کا کون سا فیصلہ قانونی ہے اور کون سا غیر قانونی جبکہ ریاستی کابینہ سپریم ہوتی ہے ۔ اگر چیف سکریٹری کو لگتا ہے کہ کابینہ کا فیصلہ غیر قانونی ہے تو وہ اسے لیفٹیننٹ گورنر کو بھیجے گا۔ اس میں لیفٹیننٹ گورنر کو کابینہ کے کسی بھی فیصلے کو پلٹنے کا اختیار دیا گیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکزی حکومت کے اس آرڈیننس میں یہ بھی شرط ہے کہ دہلی حکومت کے ماتحت تمام کمیشن، قانونی اتھارٹیز اور بورڈ اب مرکزی حکومت ہی تشکیل دے گی۔ واضح رہے کہ دہلی جل بورڈ اب مرکزی حکومت بنائے گی، اس لیے اب مرکزی حکومت دہلی جل بورڈ کو چلائے گی۔ اسی طرح دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن، دہلی الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن اب مرکزی حکومت تشکیل دے گی۔ دہلی میں مختلف محکموں اور شعبوں سے متعلق 50 اور کمیشن ہیں اور اب ان کی تشکیل مرکزی حکومت کرے گی تو پھر دہلی حکومت کیا کرے گی؟ پھر الیکشن کیوں کرائے جاتے ہیں؟ یہ بہت خطرناک آرڈیننس ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مرکز کا یہ آرڈیننس اقتدار پر قبضہ کرنے کے لیے بے شرمی کے ساتھ لایا گیا ہے ۔ یہ آرڈیننس نہ صرف سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کے فیصلے کو پلٹ دیتا ہے بلکہ حکومت کے کام کاج میں کئی رکاوٹیں بھی پیدا کرتا ہے اور روزمرہ کے کام کو تقریباً ناممکن بنا دیتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رونالڈو کوفری اسٹائل فٹبالر ڈوکم فوک نے روحانی پیشوا قرار دیا

Next Post

اترکاشی میں مبینہ لو جہاد کے خلاف مہاپنچایت، سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار، ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا مشورہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

اترکاشی میں مبینہ لو جہاد کے خلاف مہاپنچایت، سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار، ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا مشورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.