سرینگر//
جنوبی ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں منگل کے روز پیش آئے دو الگ الگ حادثات میں دو افراد ہلاک جبکہ ایک شدید طورپر زخمی ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سم پورہ کراسنگ کے نزدیک نامعلوم گاؑڑی نے کمار ساونت سنگھ ولد راجندر سنگھ ساکن راجستھان کو ٹکر ماری جس وجہ سے اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے کہاکہ قاضی گنڈ میں پارکنگ میں موجود گاڑی کے پیچھے دو افراد سوئے تھے کہ کچھ دیر بعد ڈرائیور نے ٹرک کو نکالا اور دو افراد کو کچل ڈالا۔انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے گلزار احمد بٹ ساکن آدی گام کو مردہ قرار دیا۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔