جموں//
جموں کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں ایک گاڑی لڑھک گئی جس کے نتیجے میں گیارہ مسافر زخمی ہوئے جن میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق سرنکوٹ سے مینڈھر کی طرف جارہی ایک ٹاٹا سومو لڑھک گئی جس کے نتیجے میں گیارہ مسافر زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ حاڈثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔