اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

نیا کشمیر تشکیل پارہا ہے :سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-06
in ٹاپ سٹوری
A A
گوجروں‘ بیکروالوں کی ریزرویشن کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں:سنہا

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

جموں/۶ جون
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے منگل کو کہا کہ سری نگر میں کامیاب جی ٹونٹی اجلاس کے بعد’نیا کشمیر‘ تشکیل پا رہا ہے۔ سنہا کاکہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز وادی میں”کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کےلئے پوری طرح سے اہل ہیں“۔
جموں میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا”چیلنجز آتے ہیں لیکن اب ہم چیلنجوں سے کامیابی سے نمٹنے کے قابل ہیں۔ پہلی بار جموں و کشمیر میں اتنی بڑی بین الاقوامی سطح کی تقریب (جی ٹونٹی) کا انعقاد کیا گیا۔
سرینگر میں منعقدہ جی ٹونٹی ٹورازم ورکنگ گروپ کی حالیہ میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے ایل جی نے کہا”جموں و کشمیر کے لوگوں نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔ انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز نے بھی کام کیا“۔
سنہا نے مزید کہا کہ ایک نیا جموں و کشمیر تشکیل پا رہا ہے۔
اگست۲۰۱۹ میں آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی کے بعد پہلی بار۲۲سے۲۴ مئی کے درمیان سری نگر میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جی ٹونٹی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ہندوستان اپنی جی ٹونٹی صدارت کے تحت اس وقت نئی دہلی میں ستمبر میں منعقد ہونے والے جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کی قیادت میں ملک بھر میں میٹنگیں کر رہا ہے۔
سنہا نے شری امرناتھ جی یاترا کےلئے سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں میں مزید چار سے پانچ یاتری نواس بنائے جائیں گے ۔
ایل جی نے کہا کہ یاتریوں کےلئے مزید چار سے پانچ یاتری نواس بن جائیں گے جب کہ چندن واڑی سے بالتل ایک روڈ کی تعمیر بھی زیر غور ہے ۔
سنہا نے کہا کہ اس روڈ سے یاتریوں کا وقت بچ جائے گا اور زیادہ سے زیادہ یاتری بابا امرناتھ کی یاترا کر سکیں گے ۔
قبل ازیں انہوں نے یاتری نواس کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں کہا”میں وزیر اعظم نریندر مودی جی اور مرکزی وزیر ہردیپ پوری جی کا شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کے جموں میں یاتری نواس قائم کرنے پر شکر گذار ہوں“۔انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ اس نئی سہولیت سے بابا امرناتھ کی یاترا کرنے والے یاتریوں کی زندگی میں آسانی پیدا ہوگی۔
اس موقع پر مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے جتنے بھی یاتری نواس قائم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے ان سب کو منظوری دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم ان پروجیکٹوں کی تیز بنیادوں پر فنڈنگ کو یقینی بنائیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فلم انڈسٹری کے آنے سے کشمیر میں روزگار بڑھ جائے گا: للت پارمو

Next Post

اس سے بڑی گالی کوئی اور نہیں !

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

اس سے بڑی گالی کوئی اور نہیں !

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.