پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’یو ٹی کو طبی اور فلاح و بہبود کی سیاحت کا مرکز بنا ئیں گے‘

اگلے سال مارچ تک جموں و کشمیر میں۱۲۹ صحت اور تندرستی کے مراکز کام کریں گے:لیفٹیننٹ گورنر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-03
in اہم ترین
A A
گوجروں‘ بیکروالوں کی ریزرویشن کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں:سنہا

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں مارچ۲۰۲۴تک ۱۲۹صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز فعال بنا دیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت یونین ٹریٹری کو طبی اور فلاح و بہبود کی سیاحت کا مرکز بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز کشمیر یونیورسٹی میں قومی کمیشن برائے انڈین سسٹم آف میڈیسن‘ وزارت آیوش کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔
سنہانے کہا’’حکومت جموں وکشمیر میں مارچ۲۰۲۴تک۱۲۹صحت و فلاح و بہبود کے مراکز کو فعال بنانے کیلئے پوری طرح سے تیار ہے‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ مرکزی مرکزی اسکیم کے تحت۱۷نئی آیوش ڈسپنسریوں کو فعال بنایا گیا ہے اور رواں مالی سال کے دوران مزید۱۷ڈسپنسریوں کو فعال بنا دیا جائے گا۔
سنہا نے کہا کہ جموں کشمیر کے۵؍اضلاع کولگام، کٹھوعہ، کپوارہ، کشتواڑ اور سانبہ میں۵۰بستروں والے آیوش ہسپتال قائم کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے۲۰۲۰سے جموں و کشمیر کی کم از کم نصف آبادی کو آیوش مدافعتی بوسٹر اور معاون ادویات دی گئی ہیں۔
کشمیر یونیورسٹی میں حال ہی میں منعقدہ یوتھ ایونٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا’’عرصہ دراز کے بعد بلکہ میں کہوں گا کہ پہلی بار کشمیر یونیورسٹی کو بین الاقوامی سطح کے ایونٹ کی میزبانی کرنے کا موقع ملا جس میں کشمیر کے لوگوں نے شرکت کی‘‘۔
ایل جی نے کہا کہ اس ایونٹ کو شاندار کامیابی نصیب ہوئی اور نہ صرف ہندوستان میں بلکہ دوسرے ممالک میں بھی اس کا چرچا ہے ۔انہوں نے اس کی کامیابی کے لئے کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر اور دیگر فیکلٹی اور طلبا کو مبارک باد پیش کی۔
سنہا کا کہنا تھا’’۱۶ریاستوں کے وزرا کشمیر میں تھے اور جب بھی یہاں اس نوعیت کے بڑے ایونٹ منعقد ہوتے ہیں تو لوگوں کا حکومت میں یقین بڑھ جاتا ہے‘‘۔
آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن پر بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ جموں کشمیر قدیم زمانہ سے ہی آیورویدک کے شعبہ صحت کا مرکز رہا ہے اور یہاں قدیم زمانے سے ہی آیورویدک اور یونانی ہسپتال رہے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ آیور ویدک میڈکل کو مضبوط بنانے کیلئے محکمہ صحت اور طبی تعلیم نے سخت محنت کی۔ان کا کہنا تھا کہ اکھنور میں ایک گورنمنٹ آہورویدک میڈیکل کالج اور ہسپتال قائم کیا گیا ہے جس میں سیکھنے والوں کیلئے۳۵ نشستوں کی گنجائش ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح گاندر بل میں بھی ایک گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج اور ہسپتال قائم کیا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں وکشمیر کے سیاحتی شعبے نے بھی کئی سنگ میل طے کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ۸ء۱کروڑ سیاحوں نے کشمیر کی سیر کی۔ان کا کہنا تھا’’میں نے پہلے ہی یہ کہا ہے کہ جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے انعقاد سے جموں وکشمیر نے عالمی سیاحت کے نقشے میں جگہ پائی ہے ‘‘۔
ایل جی نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں طبی اور فلاض و بہبود کی سیاحت کا مرکز بنانے کے لئے پر عزم ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں غیر یقینی موسمی صورتحال بدستور جاری

Next Post

وزیر اعظم ۲۲ جون کوامریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
مودی نے پلیٹ فارم پر گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس کی تعریف کی، ایک سال میں ایک لاکھ کروڑ کے بقدر کاروبار

وزیر اعظم ۲۲ جون کوامریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.