ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سری نگر جموں شاہراہ اور تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک بند

سنتھن ٹاپ پر تازہ برفباری، شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-06-01
in اہم ترین
A A
سری نگر جموں شاہراہ اور تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک بند
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

سرینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر مٹی کا تودا گر آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے ۔
دریں اثنا سرینگر جموں شاہراہ پر بانہال میں مٹی کے تودے اور پتھر گر آنے کی وجہ سے شاہراہ کو دو طرفہ ٹریفک کے لئے بند کیا گیا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مغل روڈ پر رتہ چمپ برج کے نزدیک منگل کی شام ایک بھاری بھر کم مٹی کا تودا گر آیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ روڈ کو کھولنے کے لئے افرادی قوت اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے تاہم ٹریفک کو بحال کرنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے ۔
دریں اثنا وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر بھی بدھ کے روز پتھر اور مٹی کے تودے گر آئے جس کے نتیجے میں تین سو کلومیٹر لمبی شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کیا گیا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانہال سیکٹر میں پتھر اور مٹی کے تودے گر آئے جس کے نتیجے میں شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کی خاطر مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے ۔
اس دوران محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
معلوم ہوا ہے سنتھن ٹاپ پر تازہ برف و باراں کے سبب کئی گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں جنہیں پولیس نے ریسکیو کیا۔
اطلاعات کے مطابق سنتھن ٹاپ پر تازہ برف باری کے نتیجے میں منگل دیرشام کئی گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔
معلوم ہوا ہے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ سے وابستہ آفیسران جائے موقع پر پہنچے اور کڑی مشقت کے بعد درماندہ گاڑیوں کو منزل مقصود کی طرف روانہ کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سنتھن ٹاپ پر برف و باراں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ خراب موسمی صورتحال اورتازہ برف باری کے پیش نظر شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے احتیاطی طورپر بند کیا گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں رک رک کے بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری

Next Post

یکم جون سے سرینگر کے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
کشمیر میں تین ماہ طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

یکم جون سے سرینگر کے اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.