نئی دہلی// صدر جمہوریہ دروپدی مورمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو گوا کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاسے کے لوگوں کو مبارکباد دی۔
محترمہ مورمو نے ٹوئیٹ کیاگوا کے یوم تاسیس کے موقع پر خوبصودرت ریاست کے لوگوں کو میری مبارکباد !گوا اپنی قدرتی خوبصورتی ،اعلی سمندری ساحلوں ،گرم جوشی سے بھرے لوگوں اور گوا کی زندہ ثقافت کے لئے جانا جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا،ریاست کے مختلف علاقوں میں تیزی سے ترقی کی ہے ۔ گوا خوشحال ہوتا رہے اور آنے والے سالوں میں ہمہ جہت ترقی کے لئے ایک ماڈل بنے ۔
مسٹر مودی نے ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا،[؟]گوا ریاست کے یوم تاسیس کی مبارکباد!گوا ، امن اور زندگی کا بہترین امتزاج ہے ، جو اپنی انوکھی ثقافت اور مقامی جذبہ سے متاثر کرتا رہتا ہے ۔ میں گوا والوں کی بھلائی اور خوشحالی کے لئے دعا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ ہندوستان کے ترقی کے راستے کر مضبوط کرنا جاری رکھیں گے ۔