جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ملک کی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں کشمیر کے خوبصورت سلک آن سلک قالین بچھائے گئے

۱۱x۸ فٹ کے گیارہ قالینوں کا آڈر ملا تھا ‘جنہیں وقت پر تیار کرنے کیلئے ۵۰ کاریگر ۲۰۲۱ سے جٹ گئے :قمر علی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-30
in مقامی خبریں
A A
ملک کی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں کشمیر کے خوبصورت سلک آن سلک قالین بچھائے گئے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

سرینگر/۲۹مئی
ملک کے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا فرش کشمیر کے دستکاروں کے ہاتھوں سے بْنے ہوئے سلک آن سلک قالینوں سے آراستہ و پیراستہ ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو دہلی میں نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کیا۔
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے کھاگ گاؤں سے تعلق رکھنے والے ۵۰دستکاریوں نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے لئے یہ قالین تیار کئے ہیں۔
طاہری کارپٹس کے مالک قمر علی خان ‘جس کو دہلی کی ایک کمپنی سے یہ آرڈر ستمبر۲۰۲۱میں نمونے پیش کرنے کے بعد ملا تھا‘بہت ہی خوش نظر آرہے ہیں۔انہوں نے بتایا’’یہ ہمارے لئے فخر کا لمحہ ہے خاص طور پر ان دستکاروں کیلئے جنہوں نے رات دن کام کرکے ان قالینوں کو تیار کیا جن سے نئے پارلیمنٹ ہائوس کا فرش آراستہ و پیراستہ ہے‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’ملک کے سب سے بڑے آئینی ادارے کا فرش ہمارے دستکاروں کے ہاتھوں سے تیار کئے گئے قالینوں سے سجا ہوا ہے اس سے بڑھ کر عزت افزائی کی کیا بات ہوسکتی ہے‘‘۔
خان کا نے کہا کہ۵۰دستکاروں جن میں خواتین دستکار بھی شامل تھیں، نے دن رات کام کرکے ان قالینوں کو ڈیڈ لائن سے قبل ہی تیار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دستکاروں نے کشمیر کے روایتی طریقے سے ان قالینوں کو تیار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ اس طرح ہمارے قالین ملک کے قد آور لیڈروں کی نظروں میں بھی آئیں گے جس سے اس فن کو دوام مل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں قالین بافی کا فن زوال پذیر ہے جو کسی زمانے میں یہاں کی ایک بہت بڑی صنعت مانی جاتی تھی۔
طاہری کارپٹس کے مالک کا کہنا ہے کہ ہماری آرزو ہے کہ کشمیر کے قالین نہ صرف ملک بلکہ دنیا کے بڑے بڑے سرکاری اداروں کے فرش پر بچھ جائیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی کئی دستکاریاں جن میں قالین بافی بھی شامل ہے، گذشتہ کئی برسوں سے رو بہ زوال ہیں۔ان کا کہنا تھا ’’مجھے امید ہے کہ ملک کے پارلیمنٹ ہائوس کے فرش پر بچھ جانے کے بعد قالین کی صنعت کو ضرور استحکام ملے گا‘‘۔انہوں نے کہا کہ سلک آن سلک قالینوں کی مانگ نہ ہونے کے برابر تھی۔
خان نے کہا کہ ہم نے کئی برسوں بعد سلک آن سلک قالین تیار کئے کیونکہ یہ کمپنی کا ہی مطالبہ تھا۔ان کا کہنا تھا کہ قالینوں کو نئے پارلیمنٹ ہائوس کے ڈیزائن کے عین مطابق تیار کیا گیا ہے۔
طاہری کارپٹس کے مالک نے کہا کہ یہ قالین تیار کرنے میں ہمارے دستکاروں کو کسی بھی مشکل سامنا نہیں کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ دستکاروں کی محنت شاقہ کا ہی نتیجہ ہے کہ ہم یہ قالین وقت مقررہ سے قبل ہی تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کشمیر کی جملہ کارپٹ انڈسٹری کیلئے خوشی اور فخر کی بات ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے آرڈر ملتے رہیں گے۔تاہم خان نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ نئے پارلیمنٹ ہائوس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ان کاریگروں کو بھی مدعو کیا جانا چاہئے تھا جنہوں نے یہ قالین تیار کئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اچھہ بل: موٹر سائیکل سوار گاڑی کی زد میں آکر ہلاک‘د زخمی

Next Post

این آئی اے کاسزائے موت کی درخواستیاسین ملک کو دہلی ہائی کورٹ کی نوٹس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
این آئی اے کاسزائے موت کی درخواستیاسین ملک کو دہلی ہائی کورٹ کی نوٹس

این آئی اے کاسزائے موت کی درخواستیاسین ملک کو دہلی ہائی کورٹ کی نوٹس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.