جموں//
سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کے روز جموں اور کشمیر کے پونچھ ضلع کے مینڈھر سیکٹر میں دو مختلف مقامات پر ایک بارودی سرنگ اور دو گرینیڈوں کا سراغ لگا کر تباہ کر دیا، سبھی زنگ آلود حالت میں تھے۔
فوسرزنے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے قریب ملک پور گاؤں میں گشت کے دوران فوجی دستوں نے بارودی سرنگ کا پتہ لگایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعد میں اسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ماہرین نے ایک کنٹرول دھماکے میں تباہ کر دیا۔
حکام نے بتایا کہ دراندازی کے خلاف رکاوٹ کے نظام کے ایک حصے کے طور پر، آگے کے علاقوں میں بارودی سرنگیں لگی ہوئی ہیں جو کبھی کبھی بارش سے بہہ جاتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مینڈھر شہر کے ایک کھیت میں کام کرنے والے مزدوروں نے دو گرینیڈ دیکھے۔
حکام نے بتایا کہ پولیس اور فوج نے علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا اور دونوں دستی بموں کو بحفاظت تباہ کر دیا گیا۔ (ایجنسیاں)