جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

بلاول بٹھو کی باتیں

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-05-27
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

بلاول بٹھو … ہمسایہ ملک پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بٹھو کا خیال ہے کہ وہ ایک اچھے مقرر ہیں… یعنی انہیں لگتا ہے کہ وہ اچھی تقریر کرتے ہیں یا کر سکتے ہیں… اپنی مرحومہ … معاف کیجئے مقتولہ والدہ کی طرح جو یقینا شعلہ بیان مقرر تھیں …اس لئے بلاول بڑے پر اعتماد لہجے میں بات کرتے ہیں…  انہیں جو بولنا ہو تا ہے‘ بول دیتے ہیں۔ اگلے روز پاکستان کی خارجہ سینٹ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بلاول نے ایس او سی اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت کا دورہ کرنے کا دفاع کیا لیکن… صاحب ہمیں اس بارے میں بات نہیں کرنی ہے… بٹھو نے اس دورے کے حوالے سے اور کیا کیا کہا‘ ہمیں اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ دلچسپی اگر ہے تو  اُس سب میں ہے جو انہوں نے ایک اور ہمسایہ ملک کے بارے میں کہا… افغانستان کے بارے میں کہا۔اور بلاول نے ہمسایہ ملک افغانستان کے بارے میں جو کہا ہمیں لگا کہ… کہ یہ بلاول نہیںبلکہ ہمارے اپنے وزیر خارجہ جے شنکر ہیں… ہمیں لگا کہ بلاول افغانستان کے بارے میں نہیں بلکہ ہمارے وزیر خارجہ پاکستان کے بارے میں بات کررہے ہیں… سرحد پار سے ہو رہی دہشت گردی کے بارے میں بات کررہے ہیں‘ دہشت گر حملوں کی بات کررہے ہیں‘ دہشت گردی کی وجہ سے دونوں ممالک کے خراب ہو رہے تعلقات کی بات کررہے ہیں… یہ بات کررہے ہیں کہ اگر ہمسایہ ملک دہشت گردی کے مسئلہ کو ایڈریس کرے گا تو… تو باہمی تعلقات دونوں کیلئے کتنے فائدے مند ہوں گے ۔بلاول افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے پر جس فکر و تشویش کا اظہار کررہے تھے… بالکل اسی فکرو تشویش کا اظہار بھارت اپنے ہمسایہ ملک پاکستان سے کرتا آیا ہے… تیس برسوں سے کرتا آیا ہے ۔بلاول تو یہ بات سمجھ رہے ہیں کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے… ان کو اس بات کا ادراک ہے کہ افغانستان سے دہشت گرد پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں… اور داخل ہو کر دہشت گردی کررہے ہیں… لیکن انہیں یہ بات سمجھ نہیں آرہی ہے کہ دہشت گرد تو ان کے ملک میں بھی موجود ہیں… ایسے دہشت گرد جو بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں… جو سرحد اور کنٹرول لائن پار کرکے بھارت میں داخل ہوکر دہشت گردی کر تے ہیں۔بلاول چاہتے ہیں کہ افغانستان سے پاکستان کیخلاف حملے بند ہونے چاہئیں اور ہم ان کی فکر مندی کو سمجھتے ہیں ‘اسے جائز بھی مانتے ہیں… اسی طرح جس پاکستان کی سرزمین سے بھارت مخالف دہشت گردی پر دہلی فکرمند ہے اور اس کی یہ فکرمندی اور تشویش جائز ہے… لیکن کیا یہ بات بٹھو… بلاول بٹھو کی سمجھ میں کبھی آئیگی …کبھی تو آنی چاہئے نا!ہے نا؟
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جامع زرعی ترقیاتی پروگرام کی عمل آوری میں چھوٹے اور معمولی کسانوں کو اوّلین ترجیح ہونی چاہئے :سنہا

Next Post

پارلیمنٹ، نیشنل کانفرنس کا بائیکاٹ کا فیصلہ 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

پارلیمنٹ، نیشنل کانفرنس کا بائیکاٹ کا فیصلہ 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.