بدھ, جون 7, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ریاستی حکومت بی ایس ایف کے تئیں حساس رخ اپنائے : دھنکھڑ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-24
in قومی خبریں
A A
این ڈی اے کے امیدوار‘ جگدیپ دھنکھڑ نائن صدر منتخب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شرڈی-ترمبکیشور کے درمیان سفر کے وقت کو کم کرنے کا مقصد: گڈکری

وزیر ریلوے تمام جنرل منیجر اور ڈی آر ایم کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کریں گے

نئی دہلی// نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے تمام ریاستی حکومتوں بالخصوص سرحدی ریاستوں کی حکومتوں سے بارڈر سیکورٹی فورس کے تئیں ہمدردانہ اور حساس رویہ اپنانے کی اپیل کی ہے ۔
مسٹر دھنکھڑ بدھ کو یہاں بارڈر سیکورٹی فورس کی 20ویں انویسٹیچر تقریب میں رستم جی میموریل لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ بی ایس ایف کے جوانوں کو ملک کی طویل اور پیچیدہ سرحدوں کی حفاظت میں بڑے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اس لیے تمام ریاستی حکومتوں کو فورس کے حوالے سے ہر طرح کے مثبت قدم اٹھانے چاہئیں اور اپنے نظام کو حساس بنانا چاہیے تاکہ جوانوں کے حوصلے بلند رہیں۔
انہوں نے سرحدی علاقوں کے شہریوں سے بھی جوانوں کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے بی ایس ایف کی طرف سے اسمگلروں سے پکڑے گئے مویشیوں کی دیکھ بھال کے لیے ایک طریقہ کار قائم کرنے کا بھی مشورہ دیا۔
تقریب میں فورس کے پینتیس اہلکاروں کو اعزازات سے نوازا گیا، جن میں 2 پولیس میڈلز برائے بہادری اور 33 پولیس میڈلز بہترین خدمات پر شامل تھے ۔
مسٹر دھنکھر نے بی ایس ایف کے جوانوں کی خدمت کے لیے ان کی لگن کی تعریف کی اور کہا کہ وہ مثالی عزم اور قوم پرستی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کی تقلید تمام ہم وطنوں کو کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کے بہادر مرد اور خواتین قوم کی خدمت میں ہمت، بہادری اور سپردگی کی مثال ہیں۔
نائب صدر جمہوریہ نے بی ایس ایف کے جوانوں کے ‘کبھی نہ ہارنے والے جذبہ’ کی ستائش کی جو صحرائے تھار، کچھ کے رن، برف پوش پہاڑوں اور شمال مشرق کے گھنے جنگلات جیسے مشکل جغرافیائی حالات میں بھی ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ انہوں نے بی ایس ایف جوانوں کے اہل خانہ سے بھی اظہار تشکر کیا کہ جنہوں نے بہت سی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے حوصلہ بلند رکھا۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان مسلسل ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے اور ہماری محفوظ سرحدیں اس پیش رفت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
مسٹر کے ایف رستم جی کو کرشماتی شخصیت قرار دیتے ہوئے مسٹر دھنکھڑ نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف بی ایس ایف قائم کی بلکہ ہندوستان کے عدالتی نظام میں مفاد عامہ کی عرضی یعنی پی آئی ایل کی بھی مضبوط بنیاد رکھی۔ ان کی رہنمائی میں بی ایس ایف ایک جدید، نظم و ضبط اور قابل فورس کے طور پر قائم ہوئی۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مورمو سے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح نہ کرانا اعلیٰ آئینی عہدے کی توہین: راہل

Next Post

عالمی چیلنجوں کے باوجود ہندوستان ترقی کی راہ پر گامزن: شکتی کانتا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسکریپ ری سائیکلنگ سنٹرکھولنے کے ضابطوں کو سہل بنایا جائے گا: نتن گڈکری
قومی خبریں

شرڈی-ترمبکیشور کے درمیان سفر کے وقت کو کم کرنے کا مقصد: گڈکری

2023-06-07
افسران کو ہر گھر میں کنکٹویٹی کو یقینی بنانا چاہئے : وزیر مواصلات
قومی خبریں

وزیر ریلوے تمام جنرل منیجر اور ڈی آر ایم کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کریں گے

2023-06-07
قومی خبریں

کانگریس نے اڈیشہ ٹرین حاثے کے سلسلے میں بی جے پی حکومت کو پھر سے نشانہ بنایا

2023-06-07
اوڈیشہ ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد238‘مودی جائے حادثہ کا دورہ کریں گے
قومی خبریں

سی بی آئی سے نہیں، اڈیشہ کے ٹرین حادثہ کی تحقیقات ماہرین کی ٹیم سے کرائیں: کانگریس

2023-06-07
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ
قومی خبریں

جرمن کمپنیوں کے لئے ہندوستانی دفاعی راہداری کے دروازے کھلے ہیں

2023-06-07
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھڑگے نے بالاسور ٹرین حادثہ کے حوالے سے مودی کو خط لکھا

2023-06-06
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
قومی خبریں

ڈوبھال اور امریکی وزیردفاع نے اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

2023-06-06
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال
قومی خبریں

دہلی کی ہوا اور پانی کو صاف کرنے کو بنائیں عوامی تحریک : کیجریوال

2023-06-06
Next Post
ریزرو بینک کے مرکزی بورڈ نے موجودہ اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا

عالمی چیلنجوں کے باوجود ہندوستان ترقی کی راہ پر گامزن: شکتی کانتا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.