جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

سرینگر میں جی ٹونٹی اور پاکستان 

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-05-24
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

دنیا رکتی نہیں ہے… کسی کے روکے نہیں رکتی ہے‘ یہ چلتی ہی جاتی ہے… جو رک گیا ‘ وہ پیچھے رہ گیا اور دنیا آگے چلی جاتی ہے… چین نے پاکستان سے دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے کشمیر میں جی ۲۰ کے ٹورازم ورکنگ گروپ کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا … کچھ ایک دو ممالک نے بھی ایسا ہی کیا ‘ پاکستان سے دوستی کی وجہ سے کیا … لیکن … لیکن سرینگر میں اجلاس جاری ہے اور کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے… چین یا کسی اور ملک کی عدم شرکت کی وجہ سے یہ نہیں رکا … بالکل بھی نہیں رکا… اگر یہ رک جاتا ‘ اگر چین یا کسی اور ملک کی عدم شمولیت کی وجہ سے اجلاس میں خلل پڑتا ‘ یہ رک جاتا ‘ ملتوی ہو تا ‘ منسوخ ہو جاتا تو… تو بات سمجھ میں آتی … لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا اور… اور اس لئے نہیں ہوا کہ دنیا کسی کے روکنے سے نہیں رکتی ہے… بالکل بھی نہیں ہے… لیکن پاکستان کا کیا کیجئے گا کہ وہ ۷۵ سال پہلے جہاں تھاوہیں آج بھی ہے… اس کی سوچ کشمیر کے حوالے سے ۱۹۴۷ میں جہاں تھی آج بھی وہیں ہے… رکی پڑی ہے‘حرکت نہ ہونے کی وجہ سے اب اس کی اس سوچ میں زنگ لگ گیا ہے‘ یہ اب کسی کام کی نہیں رہی ہے… بالکل بھی نہیں ہے… پاکستان کشمیر کے حوالے رک گیا ہے لیکن… لیکن کشمیر نہیں … کشمیر چل رہا ہے‘ آگے بڑھ رہا ہے… ماضی کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ رہا ہے اور…اور اس لئے بڑھ رہا ہے کیونکہ اس کی سمجھ میں یہ بات آگئی ہے کہ کسی کے رکنے سے دنیا نہیں رکتی ہے… بالکل بھی نہیں رکتی ہے ۔ پاکستان سرینگر میں جی ۲۰؍ اجلاس میں چین اور کچھ ایک ممالک کی عدم شرکت کو اپنی کامیابی قرار دے رہا ہے… لیکن… لیکن یہ کیسی کامیابی ہے جس سے پاکستان کچھ حاصل نہیں کر سکتا ہے… کشمیر کے حوالے سے اس کے جو عزائم ہیں…مکروہ عزائم ہیں‘اس کے جو اہداف ہیں ‘ان اہداف کو حاصل کرنے میں کیا چین کی سرینگر جی ۲۰ ؍اجلاس میں عدم شرکت کسی بھی طرح معاون ثابت ہو سکتی ہے… جواب آب بھی جانتے ہیں اور ہم بھی ۔لیکن خطا پاکستان کی بھی نہیں ہے کہ… کہ وہ ایسی ہی چھوٹی چھوٹی باتوں سے خوش ہوتا ہے… خود کو تسلی دیتا ہے ‘شاباشی دیتا ہے اور… اور یہ تسلی ‘یہ شاباشی وہ خود کو گزشتہ ۷۵ برسوں سے دیتا آیا ہے اور… اورآئندہ ۷۵ برس بھی دیتا رہے گا… اور اس لئے دیتا رہے گا کیونکہ اس کی سوچ اور سوچنے کی صلاحیت دونوں کو زنگ لگ گیا ہے ۔ ہے نا؟
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان کو کشمیر پر بات کرنے کا حق نہیں ‘اپنے مسائل پر توجہ دے:ریڈی

Next Post

چناب خطے تک محدود کیوں

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

چناب خطے تک محدود کیوں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.