جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

چناب خطے تک محدود کیوں

کیاآزاد صاحب کی سیاست کا یہ یوٹرن ہے؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-24
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

کانگریس سے کنارہ کشی کے بعد یہ توقع تھی کہ غلام نبی آزاد جموں وکشمیر میں ترقیاتی، معیشتی اور سیاسی منظرنامے میںکچھ نئی مگر مثبت تبدیلیوں کی سمت میں خود کو وقف کریں گے اور اُس سیاسی فضا ، جو گھٹن زد ہ ہے اور جس سیاسی گھٹن نے اوسط شہری کو بے حال بناکے رکھا ہے سے نجات دلاکر استحصال اور کئی ایک امورات کے تعلق سے علاقہ پرستی سے عبارت انداز فکر اور اپروچ کو دفن کرنے کی کوشش کریں گے۔
اس اُمید اور توقع کی اہم ترین وجہ یہ تھی کہ آزاد صاحب نے بحیثیت وزیراعلیٰ کسی بھی ازم سے بالا تر رہ کر بحیثیت مجموعی جموںوکشمیر کی سبھی اکائیوں اور خطوں کیلئے یکساں کام کیا بلکہ عملی ثبوت بھی وقتاً فوقتاً پیش کیا۔ کانگریس سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعدجب اپنی قیادت میںنئی سیاسی پارٹی کی تشکیل کا اعلان کیا تو جموں وکشمیر کے تقریباً ہر خطے سے بہت سارے چھوٹے بڑے سیاسی کا رکن آزاد کے کاروان میںشامل ہوکر اس نئے کاروان کا حصہ بنتے گئے۔ آزاد اپنے بیانات ، اپنے انٹرویوز اور جہاں کہیں انہیں اپنے آراء کو زبان دینے کا موقع ملا یہی یقین دہراتے رہے کہ اقتدار ان کے ہاتھ آیا تو وہ اُسی محنت، لگن اور جذبہ کے ساتھ جموںوکشمیر کے ہر خطے کیلئے کام کریں گے اور امتیاز یا ناروا سلوک کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔
لیکن اب کچھ دنوں سے یہ محسوس ہورہاہے کہ آزاد صاحب کا نظریہ، اپروچ اور سیاست کا سارا محور سکڑتا جارہاہے۔ جس طرح اور جس انداز میں جموںوکشمیر کے کئی سیاستدان اپنے اپنے اثرورسوخ علاقوں تک محدود نظرآرہے ہیں آزاد صاحب بھی اب چناب خطے تک محدود ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کا تازہ ترین بیان اس سمت میں ان کا اعتراف بھی تصور کیاجاسکتا ہے جس میں انہوںنے کہا ہے کہ اگر انہیں اقتدار ملا تو وہ چناب خطے کو اقتصادی ترقی کا مسکن بنائیں گے۔پارٹی ورکروں کو اسمبلی، پارلیمانی اور بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کی تاکید کرتے ہوئے آزاد نے انہیں یہ بھی یقین دلایا کہ ’’میں چناب خطے کے ادارتی ڈھانچے کو دوسرے ماڈرن شہروں کی خطوط پر ترقی دوں گا‘‘۔اگر چہ غلام نبی آزاد نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کیلئے لازم ہے کہ وہ انتشار پسند اور فرقہ پرست عنصر کو ناکام بنا کر جموں وکشمیرکے امن ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کریں۔
نیتوں کا مالک اللہ ہے اور وہی جانتا ہے کہ کس کے دل میں کیا نیت ہے۔ اغلب ہے کہ آزاد صاحب کے بیان کا اصل سیاق وسباق یہ نہ ہو جو لیا یا سمجھا جارہاہے۔ اس حقیقت سے انکار کی گنجائش نہیں کہ چناب خطہ گذشتہ ۷۵؍ برسوں کے دوران جموں کی صوبائی انتظامیہ کی جانب سے ہر اعتبار سے اور ہر ایک شعبے کے تعلق سے امیتاز کا نشانہ بنارہا ۔ اس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ اس خطے تک ابھی بھی بہتر اور قابل اعتماد رسل ورسائل کی سہولیات دستیاب نہیں، جموں کے دوسرے کئی ضلعوں میں سڑکوں کی کشادگی اور نئی سڑکوں کی تعمیر کا جال فلائی اووروں کی تعمیرات کے ساتھ ساتھ بچھایا جاتا رہا جس کے نتیجہ میں ان خطوں کی ترقی کے نئے فلڈ گیٹ کھلتے رہے لیکن خطہ چناب ایسی کسی کاوش سے محروم رہا، یہ کوئی مفروضہ ہے اور نہ بعید از حقیقت بلکہ تلخ سچ ہے ۔ لہٰذا اس مخصوص تناظرمیں چناب خطہ خصوصی توجہ کا مستحق ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ اس خطے کو ترقی اور جدید سہولیات سے پسماندہ رکھنے کی سمت میں دہلی بھی اپنا مخصوص کردار ادا کرتی رہی ہے۔
صرف چناب خطہ ہی کیوں؟ جموںوکشمیر کے کئی علاقے بھی زندگی اور ترقیات کے حوالوں سے مختلف شعبوں میں پسماندہ رکھے گئے۔کشمیر اور جموں خطوں کے درمیان ترقی اور سہولیات کے حوالہ سے محض سرسری موازنہ کیاجائے تو یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ صنعتی سیکٹر میں جموں کو ہر دورمیں ترجیح دی جاتی رہی۔ سرمایہ کاری کے پہلو سے بھی دیکھاجائے تو بڑی برہمنا، گنگیال، سانبہ وغیرہ میںصنعتی یونٹوں اور کارخانوں کا وسیع جال بچھایا جاتارہا جبکہ کشمیر میں اس مدت کے دوران صرف صنعتی زونوں کا قیام عمل میںلایا جاتا رہا۔ یہ دوسری بات ہے کہ جموں کا سیاسی سماجی اور کئی دوسرے حلقے ہر دورمیں کشمیر کے ہاتھوں جموں کے ساتھ نابرابری اور امتیاز کی راگنی کا راگ الاپتے رہے اور اسی کو جموں کے نریٹو کے طور پر اختیار بھی کیا جاتارہا۔
بہرحال بہت سارے معاملات ہیں جو تکلیف دہ تو ہیں لیکن ان کوزبان دیتے رہنے سے اور بھی تکلیف ہوتی ہے۔ جموں وکشمیر ایک اکائی ہے مگر بدقسمتی سے کچھ سیاسی اورغیر سیاسی عنصر اس معنی میں نہیں سوچتے، چاہے سیاستدان ہوں، چاہئے مخصوص ذہن کا حامل میڈیا ہو، یا کچھ سماجی طبقے،ان کی سوچ اور اپروچ ہمیشہ طبقاتی، علاقائی اور فرقہ واریت سے ہی عبارت رہی ہے اور یہی وہ زہر ہے جس کو کچھ مخصوص عناصر پھیلانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں اور ان کا یہی اپروچ جموں وکشمیر کی وحدت، سالمیت، رواداری اور خطوں اور طبقوں کے درمیان دوریوں اور انتشار کا موجب بن رہا ہے۔
غلام نبی آزاد کا تعلق چناب خطے سے ہے اور فطرتی تقاضہ یہی ہے کہ ان کی توجہ اپنے آبائی خطے کے لوگوں کی ترقی، فلاح اور بہبود کی طرف مبذول ہورہی ہے۔ یہ کوئی گناہ بھی نہیں ہے ۔ لیکن آزاد صاحب کے بارے میں عمومی تاثر یہ ہے کہ وہ جموں وکشمیرکے کئی ایک سیاست دانوں سے قدرے مختلف ہیں اور مختلف معاملات کے تعلق سے بھی ان کا اپروچ ذرا مختلف ہے لہٰذا قدرتی طور سے لوگ یہ اُمید رکھتے ہیںاور توقع بھی کہ آزاد کے ہاتھ اگر اقتدار آجائے تو تمام خطوں اور آبادی کے مختلف طبقوں کی ترقی کی سمت میں وہ مساوات پر مبنی انداز فکر اور اپروچ کو روا رکھیں گے اور علاقہ پرستی اور انتشار پرستی کا جو زہر بعض جنون پرست عنصر کی طرف سے مسلسل طور سے پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے اپنے مخصوص انداز فکر اور مساوات اور یکسانیت پر مبنی طرزعمل سے ایسی کوششوں کو دفن کرنے کی سمت میں اہم کردار ادا کریں گے۔
اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آزاد اوران کے ساتھی وہی راستہ اختیار کریں گے اور وہی اپروچ وضع کریں گے جس کی توقع جموں اور کشمیر کی آبادی کے مختلف طبقے ان سے رکھتے ہیں۔ آزاد اپنی سیاست اور اپنے سیاسی سفرکو چناب خطے کے حوالہ سے محدود رکھنے کی کوشش نہ کریںبلکہ سارے جموںوکشمیر کو خطہ چناب تصورکریں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر میں جی ٹونٹی اور پاکستان 

Next Post

ثانیہ مرزا نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
ثانیہ-لوسی کی جوڑی کی چارلسٹن فائنل میں شکست

ثانیہ مرزا نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.