اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کانگریس کرناٹک میں بدعنوانی سے پاک حکومت دے گی، 5جی کومکمل کرے گی: راہل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-21
in قومی خبریں
A A
راہل گاندھی نے ہار کو تسلیم کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

بنگلورو// کرناٹک میں کانگریس لیڈرسدارامیا اور ڈی کے شیوکمار کے بالترتیب وزیراعلیٰ اور نائب وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے بعد پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو کہا کہ پارٹی ریاست میں صاف ستھری اور بدعنوانی سے پاک حکومت دے گی اور پارٹی کے منشور میں کئے گئے پانچ وعدوں کو پورا کرے گی۔
مسٹر گاندھی نے کہا، "ہم آپ کو ایک صاف ستھری، بدعنوانی سے پاک حکومت دیں گے … میں نے کہا تھاکہ ہم جھوٹے وعدے نہیں کرتے ، ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔ ایک سے دو گھنٹے میں کرناٹک حکومت کی پہلی کابینہ میٹنگ ہوگی اوران پانچ وعدوں (5 گارنٹی) کو پورا کرنے میں قانون بن جائے گا۔
فائیو جی ہیں: 200 یونٹ تک مفت بجلی، گھر کی غریب خاتون سربراہ کو 2000 روپے ماہانہ، خواتین کے لیے مفت سفر، گریجویٹ پاس طلباء کے لیے 3000 روپے اور ڈپلومہ ہولڈرز کے لیے 1500 روپے دو سال تک بے روزگاری بھتہ اور غریبی ریکھا (بی پی ایل) کے نیچے زندگی گزارنے والے لوگوں کو 10 کلو مفت چاول دینا ہے ۔ ماہرین کے مطابق ان 5 جی سے سرکاری خزانے پر سالانہ 60,000 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ کانگریس نے کرناٹک انتخابات میں کامیابی حاصل کی کیونکہ پارٹی غریبوں، دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پارٹی کے پاس سچائی تھی، اس لیے الیکشن جیتا، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے پاس پیسہ، پولیس اور سب کچھ تھا، لیکن کرناٹک کے لوگوں نے انہیں شکست دی۔
انہوں نے کہا، "اس جیت کی ایک وجہ یہ تھی کہ کانگریس غریبوں، دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ لوگوں کے ساتھ کھڑی تھی۔ سچ ہمارے ساتھ تھا۔ آپ سب نے بی جے پی کی نفرت کو شکست دی ہے ۔ آپ نے بی جے پی کی بدعنوانی کو شکست دی ہے ۔ بی جے پی کے پاس بے پناہ دولت تھی اور ہمارے پاس کچھ نہیں تھا۔ اس لیے ہم کرناٹک کے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
قبل ازیں کرناٹک کے گورنر تھاورچند گہلوت نے مسٹر سدارامیا اور مسٹر شیوکمار کو بالترتیب وزیراعلیٰ اورنائب وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف دلایا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی حکومت نے دہلی میں کام روکنے کے لئے آرڈیننس لا کر سپریم کورٹ کے فیصلے کو پلٹا: اے اے پی

Next Post

سوڈان میں لڑائی چھٹے ہفتے میں داخل، خرطوم کے مضافات میں فضائی حملے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے
قومی خبریں

برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے

2026-09-13
اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ
قومی خبریں

اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ

2026-09-13
سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت
قومی خبریں

سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت

2026-09-13
جموں و کشمیر میں چار نئے ویدر ریڈار نصب ہوں گے؛ ڈاکٹر جتندر سنگھ کا اعلان
قومی خبریں

ملک بھر میں کینسر کے علاج کی سہولیات کی توسیع ضروری: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2026-09-13
قومی خبریں

وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں نوجوان: وجیندر

2026-09-13
قومی خبریں

خواتین کمیشن کی کانفرنس خواتین کی آواز دبانے اور بی جے پی کی تعریف پر مرکوز رہی: کانگریس

2026-09-13
Next Post
سوڈان میں 7 ماہ بعد ہنگامی حالت ختم کر دی گئی

سوڈان میں لڑائی چھٹے ہفتے میں داخل، خرطوم کے مضافات میں فضائی حملے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.