ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ہندوستان اور چین کے تعلقات کو ’معمول‘کرنے سے وسیع خطہ اور دنیا کو فائدہ ہوگا‘‘

حکومت کا مقصد آزادی کے۱۰۰سال مکمل ہونے پر اگلے۲۵سالوں میں ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنا ہے :مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-20
in مقامی خبریں
A A
مودی نے پلیٹ فارم پر گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس کی تعریف کی، ایک سال میں ایک لاکھ کروڑ کے بقدر کاروبار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

ہیروشیما//
وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان اور چین کے ساتھ عام پڑوسیوں کی طرح تعلقات رکھنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیلئے سرحد پر امن و استحکام اور دہشت گردی اور دشمنی سے پاک ماحول ضروری ہے ۔
مودی نے یہ بات جاپان، پاپوا نیو گنی اور آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل نئی دہلی میں جاپانی اخبار ’نکی ایشیا ‘کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔ آج یہاں شائع ہونے والے اس انٹرویو میں مودی نے امرت کال میں روس،یوکرین تنازعہ، روس،بھارت کاروبار، کواڈ اور شنگھائی تعاون تنظیم، چین اور پاکستان، ہندوستان میں انتخابات اور ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے ہدف کے بارے میں بھی بات کی۔
وزیر اعظم جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا کی دعوت پر آج رات ہیروشیما کے تاریخی شہر پہنچے جہاں وہ ہفتہ اور اتوار کو جی۷چوٹی کانفرنس اور کواڈ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وہ جی۷سربراہی اجلاس میں گلوبل ساؤتھ کے ۱۲۵ترقی پذیر ممالک کی ضروریات اور خدشات کی اٹھانے کی کوشش کریں گے اور اس سال ہندوستان کی سربراہی میں جی۲۰گروپ کے ساتھ تال میل کو بڑھانے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ توانائی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سپلائی چین جیسے شعبوں میں عالمی تبدیلیوں اور چیلنجوں پر بات کرنے کے منتظر ہیں۔
مودی نے کہا’’میں ان چیلنجوں سے نمٹنے میں ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر ہندوستان کے کردار پر زور دوں گا۔ میٹنگ میں ہندوستان کا تجربہ مضبوطی سے گونجے گا‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا’’گلوبل ساؤتھ کے ایک رکن کے طور پر کسی بھی کثیرالجہتی ماحول میں متنوع آوازوں کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کرنا اور ایک تعمیری اور مثبت ایجنڈے میں تعاون کرنا ہمارے مفاد میں ہے ‘‘۔
واضح رہے کہ ہندوستان نے دسمبر میں انڈونیشیا سے جی۲۰کی صدارت سنبھالی تھی۔ اس کے فوراً بعد جنوری میں اس نے وائس آف دی گلوبل ساؤتھ سمٹ کا آن لائن انعقاد کیا، جس میں۱۲۵ممالک کو راغب کیا گیا جس میں زیادہ متوازن نمائندگی کے لیے بین الاقوامی اداروں میں اصلاحات کی بہت سے ممالک کی خواہش پر زور دیا گیا۔
انٹرویو میں مودی نے اپنے دو قریبی پڑوسیوں چین اور پاکستان کے ساتھ ہندوستان کے خراب تعلقات پر بھی بات کی۔ چین کے ساتھ ہمالیہ کی سرحد پر جاری تعطل کے درمیان انہوں نے کہاکہ ’’ہندوستان اپنی خودمختاری اور عزت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار اور پرعزم ہے‘‘ ۔
سرحدی کشیدگی نے دوطرفہ تعلقات کو کشیدہ کر دیا ہے ، خاص طور پر ۲۰۲۰کے جھڑپ کے بعد سے جس میں۲۰ ہندوستانی اور بڑی تعداد میں چینی فوجی ہلاک ہوئے تھے ‘جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان دہائیوں میں پہلی مہلک لڑائی تھی۔
مودی نے کہا’’چین کے ساتھ معمول کے باہمی تعلقات کے لیے سرحدی علاقوں میں امن و سکون ضروری ہے ۔ ہندوستان اور چین کے تعلقات کی مستقبل کی ترقی صرف باہمی احترام، باہمی حساسیت اور باہمی مفادات پر مبنی ہو سکتی ہے‘‘ ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اور چین کے تعلقات کو ’معمول‘کرنے سے وسیع خطہ اور دنیا کو فائدہ ہوگا‘‘۔
پاکستان کے بارے میں مودی نے کہا کہ نئی دہلی’معمولی اور ہمسایہ تعلقات‘ چاہتا ہے ۔ ’’تاہم ان کے لیے دہشت گردی اور دشمنی سے پاک ایک سازگار ماحول پیدا کرنا ضروری ہے ۔ پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرے ‘‘۔
جاپان کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جاپان اور ہندوستان کی جمہوریت، آزادی اور قانون کی حکمرانی کی مشترکہ اقدار نے قدرتی طور پر انہیں قریب لایا ہے ۔ اب ہم اپنے سیاسی، اسٹریٹیجک، سیکورٹی اور اقتصادی مفادات کے بڑھتے ہوئے ہم آہنگی کو دیکھ رہے ہیں۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ہندوستان یوکرین اور روس کے درمیان تنازعہ میں ثالث کا کردار ادا کرسکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ یوکرین تنازعہ پر ان کے ملک کا موقف ’واضح اور غیر متزلزل‘ہے ۔ ہندوستان امن کے ساتھ کھڑا ہے اور مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔ ہم ان لوگوں کی مدد کے لیے پرعزم ہیں جنہیں اپنی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں چیلنجز کا سامنا ہے ، خاص طور پر خوراک، ایندھن اور کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ہم نے روس اور یوکرین دونوں کے ساتھ بات چیت جاری رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہمارے وقت کی تعریف تعاون اور شرکت سے ہونی چاہیے ، نہ کہ تنازعات سے ‘‘۔
امریکہ کے’اہم اسٹریٹجک پارٹنر‘ہونے اور امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ چار فریقی سیکورٹی ڈائیلاگ یا کواڈ کا حصہ ہونے کے باوجود چین اور روس کی قیادت والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا رکن ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر مودی نے کہاکہ انہوں نے واضح کیا کہ ہندوستان نے کبھی بھی خود کو سیکورٹی اتحاد کے ساتھ منسلک نہیں کیا۔ اس کے بجائے ہندوستان اپنے قومی مفادات کی بنیاد پر دنیا بھر کے دوستوں اور ہم خیال شراکت داروں کی ایک وسیع رینج کے ساتھ مشغول ہے ۔
مودی نے کہا کہ کواڈ ممالک کی اجتماعی توجہ’آزاد، کھلے ، خوشحال اور جامع ہند۔بحرالکاہل خطے کو فروغ دینے‘پر ہے ۔ دوسری طرف ایس سی او اہم وسطی ایشیائی خطے کے ساتھ ہندوستان کی مصروفیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ ہندوستان کا ان دونوں گروپوں میں شرکت کرنا متضاد نہیں ہے ۔
سلامتی کونسل میں مستقل نشست کے لیے ہندوستان کی بولی اور اقوام متحدہ میں اصلاحات کے معاملے پرمودی نے عالمی گورننس اداروں کی ’حدودوں‘کی بات کی، جو’فرسودہ ذہنیت تک محدود‘ہیں۔ انہوں نے کہا’’یہ خامیاں دور حاضر کے چیلنجوں جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، کووڈکی وبا، دہشت گردی اور مالیاتی بحران سے نمٹنے میں سامنے آئی ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ساکھ اور اس کے فیصلہ سازی کے عمل پر ہمیشہ سوال اٹھتے رہیں گے کیونکہ اس عالمی ادارے نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے ساتھ ساتھ افریقہ اور لاطینی امریکہ جیسے پورے براعظموں کو مستقل بنیادوں پر نمائندگی دینے سے انکار کیا ہے ‘‘۔
وزیر اعظم مودی سے جب ان کی گھریلو ترجیحات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معیشت دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سے ایک رہی ہے ۔ انہوں نے کہا’’ہماری ترقی واضح ہے ، کیونکہ ہم ۲۰۱۴میں دسویں سب سے بڑی معیشت سے دنیا کی پانچویں بڑی معیشت پر پہنچ گئے ہیں۔ اگرچہ یہ سچ ہے کہ عالمی سر گرمیوں کی وجہ سے ترقی کو چیلنج درپیش ہیں، ہم نے حالیہ برسوں میں ایک مضبوط بنیاد بنائی ہے ، جو ہمیں ایک سازگار پوزیشن میں رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کا مقصد آزادی کے۱۰۰سال مکمل ہونے پر اگلے۲۵سالوں میں ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں ہائی الرٹ ‘کئی مقامات کی تلاشی

Next Post

جی ٹونٹی اجلاس:ڈل میںفرضی ڈرل ، ہاوس بوٹوں کو کھنگالا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
جی ٹونٹی اجلاس:سرینگر میں این ایس جی کمانڈوز کی تعیناتی ،فضائی نگرانی کےلئے ڈرونز کا استعمال

جی ٹونٹی اجلاس:ڈل میںفرضی ڈرل ، ہاوس بوٹوں کو کھنگالا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.