جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

طالبان کی پاکستان کو دھمکی :’ہم امریکہ سے لڑ چکے ہیں ‘تمہارا مقابلہ بھی کریں گے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-19
in مقامی خبریں
A A
طالبان کی پاکستان کو دھمکی :’ہم امریکہ سے لڑ چکے ہیں ‘تمہارا مقابلہ بھی کریں گے ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

سرینگر//(ویب ڈیسک)
پاکستانی فوج کے افغانستان میں فضائی حملوں کے بعد طالبان نے سخت ردّعمل ظاہر کیا ہے جب کہ ان حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد۴۷ ہو گئی ہے۔
ہفتے کو ہونے والے فضائی حملوں کے بعد پیر کو طالبان کی جانب سے پاکستان کے خلاف سخت بیانات سامنے آئے ہیں۔ طالبان عہدے داروں نے پاکستان کو سخت الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کا مقابلہ بھی کرسکتے ہیں۔
وائس آف امریکہ کی افغان سروس کے مطابق پیر کو طالبان کے نائب آرمی چیف حاجی مالی خان نے صوبہ خوست کا دورہ کیا اور فضائی حملوں سے متاثرہ علاقے کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ کئی اعلیٰ عہدے دار بھی موجود تھے۔
اس موقع پر حاجی مالی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ہم بزدل نہیں۔ امریکہ کے پاس بھی ایسی ہی فضائی قوت تھی لیکن طالبان نے انہیں شکست سے دوچار کیا‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان جنگجو اپنی قیادت کے احکامات کا انتظار کر رہے ہیں۔
دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ سے بات کرتے ہوئے پاکستان کو آئندہ ایسے اقدامات سے باز رہنے کیلئے خبردار کیا ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ’’اگر ہم امریکہ سے جنگ لڑ سکتے ہیں تو پاکستان کے خلاف بھی کھڑے ہو سکتے ہیں‘‘۔انہوں نے پاکستان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ افغان سرزمین پر حملے کر کے طالبان کے صبر کا امتحان نہ لے، ورنہ طالبان بھی جواب دیں گے۔
واضح رہے کہ ہفتے کو طالبان حکومت نے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے سرحدی صوبوں کنڑ اور خوست میں بم باری کی ہے۔ طالبان حکومت نے افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو بھی وزارتِ خارجہ میں طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔
افغانستان میں فضائی حملوں سے متعلق پاکستان کی فوج کا تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اتوار کو پاکستان کے دفترِ خارجہ نے افغانستان سے متعلق ایک بیان جاری کیا تھا مگر اس میں بھی فضائی حملوں کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔
پاکستانی دفترِ خارجہ نیاپنے بیان میں کہا تھا کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ چند ماہ کے دوران پاکستان نے متعدد بار افغانستان سے بارڈر محفوظ بنانے کی درخواست کی ہے کیوں کہ دہشت گرد افغان سر زمین کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی افواج کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق پاکستانی فوج کے افغان صوبوں خوست اور کنڑ میں کئے گئے فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد۴۷ ہو گئی ہے۔
خوست کے ڈائریکٹر آف انفارمیشن اینڈ کلچر شبیر احمد عثمانی نے خبر رساں ادارے’اے ایف پی‘ کو بتایا ہے’’خوست میں ڈیورنڈ لائن کے قریب پاکستانی فوج کے حملوں میں۴۱عام شہری مارے گئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جب کہ۲۲؍ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں‘‘۔
خوست میں وزارتِ امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے ایک عہدے دار نجیب اللہ کا کہنا تھا کہ ان حملوں سے ۴۸ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ان کے بقول۲۴؍ افراد تو صرف ایک ہی خاندان کے مارے گئے۔خوست کے ایک قبائلی سردار جمشید نے بھی ۴۰سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب اتوار کو حکام نے کہا تھا کہ کنڑ میں بھی ایک خاتون اور پانچ بچے ہلاک ہوئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فوجی کمانڈروں کی پانچ روزہ کانفرنس

Next Post

وادی میں ۴؍اور جموں میں ایک کورونا وائرس کا مثبت کیس درج‘ کوئی موت نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
کورونا :دو برسوں میں پہلی بار کشمیر میں صرف ۳ مثبت کیس درج ہو ئے

وادی میں ۴؍اور جموں میں ایک کورونا وائرس کا مثبت کیس درج‘ کوئی موت نہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.