سرینگر//
فوجی کمانڈروں کی کانفرنس پیرسے نئی دلی میں شروع ہوئی ۔کانفرنس میںوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ۲۱؍ اپریل کو سینئر کمانڈروں کے ساتھ بات چیت کرنے اور خطاب کریں گے ۔
فوجی کمانڈروں کی کانفرنس اعلیٰ سطح کی ایک تقریب ہے جو ہر سال دو مرتبہ اپریل اور اکتوبر میں منعقد ہوتی ہے۔ یہ کانفرنس، نظریاتی سطح پر غوروخوض کیلئے ایک ادارہ جاتی پلیٹ فارم ہے‘ جس کے دوران بھارتی فوج کیلئے اہم پالیسی فیصلے کیے جاتے ہیں۔
کانفرنس میں فوج سے متعلق مختلف موضوعات بشمول دفاعی تیاریوں اور مستقبل کی حکمت عملیوں اور روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے اثرات پر گہرائی سے بات چیت کریں گے۔
کانفرنس کے دوران فوج کے اعلیٰ کمانڈر سرحدوں پر موجودہ صورتحال، مختلف خطرات، صلاحیت میں اضافے اور مختلف محاذوں پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔اس پانچ روزہ کانفرنس کے دوران بھارتی فوج کی سینئرقیادت ،سرگرم سرحدوں پر کام کاج کی صورتحال اور تنازعے کے پورے منظرنامے میں خطرات کا جائزہ لے گی اور صلاحیت میں بہتری لانے نیز کام کاج کیلئے تیار رہنے سے متعلق منصوبوں پر مزید توجہ دینے کیلئے، صلاحیت میں اگر کسی طرح کی کمی ہے تو اْس کا تجزیہ کرے گی۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے۲۱ اپریل کو سینئر کمانڈروں کے ساتھ بات چیت کرنے اور کانفرنس سے خطاب کرنے کا امکان ہے اور فوج سے متعلق کئی اہم مسائل پر ان سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔