اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وادی میںبارشوں سے اسٹرا بیری کی فصل کو۲۰فیصد نقصان‘کاشتکاروں کا دعویٰ

گوسو سے ہر روز کم سے کم ۲ہزار کلو اسٹرا بری براہ راست مارکیٹ میں سپلائی کی جاتی ہے :احمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-16
in مقامی خبریں
A A
کشمیر: سٹرا بری پھل اتارنے کا سیزن جوبن پر، کاشتکار خوش و مطمئن

SRINAGAR, MAY 9 (UNI):- Farmers harvesting Strawberry at Gaasu Khimber in outskirts of Srinagar on Monday. UNI PHOTO-15U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
وادی کشمیر میں اسٹرا بری پھل پودوں سے اتارنے کا کام شروع ہوا ہے تاہم اس سے وابستہ کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ امسال بارش کی وجہ سے پیدوار کو قریب ۳۰فیصد نقصان پہنچا ہے ۔
اسٹرا بیری وادی میں موسم سرما کے اختتام کے بعد تیار ہونے والا پہلا پھل ہے ۔ پودوں سے اتارنے کے بعد یہ پھل صرف تین یا چار دنوں تک ہی تازہ رہ سکتا ہے اور اس پھل کو بھی ملک کی مختلف منڈیوں میں سپلائی کیا جاتا ہے ۔
سرینگر کے مضافاتی علاقہ گوسو کھمبر جہاں اس وقت کاشتکار یہ پھل اتارنے کے کام میں انتہائی مصروف ہیں‘ سے تعلق رکھنے والے کاشتکار منظور احمد نے یو این آئی کو بتایا کہ امسال بارشوں کی وجہ سے اس پھل کی پیدا وار کو۳۰فیصد نقصان پہنچا ہے ۔
احمد نے کہا’’امسال اسٹرا بیری کی پیدوار کافی زبردست ہوتی لیکن بارشوں کی وجہ سے پھل کو کافی نقصان پہنچا‘‘۔
گوسو کھمبر میں قریب ایک ہزار کاشتکار اسٹرا بری کاشتکاری سے وابستہ ہیں اس علاقے میں سیب کے باغات بھی ہیں لیکن وہ لوگوں کا دوسرا ذریعہ معاش ہے ۔احمد نے کہا کہ امسال بارشوں سے نقصان پہنچے کے باوجود بھی فصل اچھی ہے جس سے کاشتکار مطمئن نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹرا بیری پھل کو روز شام کو پانی کے ہلکے چھرکائو کی ضرورت ہوتی ہے لیکن امسال جو مئی میں تیز بارشیں ہوئیں ان سے پھل کو نقصان پہنچا۔
کاشتکار کا کہنا تھا کہ ہم عام طور پر اس فصل کو بچانے کیلئے اس کے چھوٹے باغیچوں میں پانی ڈالتے ہیں۔
شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ علاقے اور جنوبی کشمیر کے بعض علاقوں میں میں بھی اسٹرا بیری کی کاشتکاری کی جاتی ہے تاہم گوسو کھمبر بڑے پیمانے پر اس فصل کی کاشتکاری کی جاتی ہے اور اس علاقے کا اسٹرا بری معیاری اور سب سے زیادہ ذائقہ دار بھی مانا جاتا ہے ۔
احمد کا کہنا ہے کہ گوسو سے ہر روز کم سے کم ۲ہزار کلو اسٹرا بری مارکیٹ میں سپلائی کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم عام طور پر مال براہ راست منڈی بھیجتے ہیں جبکہ کچھ بیوپاری ہمارے پاس آکر مال خریدتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئس کریم فیکٹری، بیکری شاپ اور جوس فیکٹری مالکان زیادہ تر ہم سے یہ پھل خریدتے ہیں۔انہوں نے حکومت سے ان کے حق میں ایک اسکیم کے اعلان کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مدد سے اس پھل کی پیداوار میں کافی اضافہ ہوسکتا ہے جس سے وادی میں روزگار کے موقعے بڑھ سکتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اردگان اور کمال قلیچ دار کا عوامی فیصلے کا خیر مقدم

Next Post

دفعہ۳۷۰ آئین ہند میں ایک عارضی شق تھی:وفاقی وزیر داخلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
ہماری سرحدوں سے چھیڑنے کی قیمت چکانی پڑیگی:شاہ

دفعہ۳۷۰ آئین ہند میں ایک عارضی شق تھی:وفاقی وزیر داخلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.