اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اردگان اور کمال قلیچ دار کا عوامی فیصلے کا خیر مقدم

حامی دوسرے مرحلے کیلئے متحرک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-16
in عالمی خبریں
A A
اردگان یوکرین روس مذاکرات کی میزبانی کریں گے

Turkey

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

انقرہ//
ترکیہ میں 14 مئی کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کر سکتا، رجب طیب اردگان نے 49 اعشاریہ تین نو فی صد ووٹ حاصل کیے اور ان کے مدِ مقابل کمال کلیچ دار اولو نے 44 اعشاریہ نو دو فی صد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ اردگان مطلوبہ 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں معمولی فرق سے ناکام رہے ہیں۔
جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے امیدوار اردگان نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ ان کے اتحاد کو پارلیمانی انتخابات میں اکثریت حاصل ہے۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ آج سے شروع ہونے والے اگلے مرحلے کے لیے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ترکی کے صدارتی الیکشن میں بڑے مارجن سے آگے ہیں اور ووٹوں کی گنتی کے اختتام تک عوام کو چوکنا رہنا چاہیے۔
ان کے مدمقابل حزب اختلاف کے امیدوار کمال کلیچ دار اولو نے کہا وہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے عوام کے فیصلے کو قبول کریں گے، انھوں نے مزید کہا کہ صدر رجب طیب اردگان نے انتخابات میں وہ نتائج حاصل نہیں کیے جو وہ چاہتے تھے۔
اوغلو نے اپنے اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ بیانات میں کہا کہ اگر رن آف ہوا تو وہ اردگان سے جیت جائیں گے۔
مسلم اکثریتی اور سرکاری طور پر سیکولر ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صدارتی انتخابات دوسرے مرحلے تک پہنچیں گے۔ الیکشن کا دوسرا رن آف مرحلہ 28 مئی کو ہوگا۔
کلیچ دار اولو کے کیمپ نے ابتدائی طور پر ووٹوں کی گنتی کے نتائج پر اعتراض کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ برتری پر ہیں۔ انتخابات سے پہلے سرفہرست رہنے کے بعد اور نتائج سے مایوسی کے باوجود انھوں نے دوسرے مرحلے میں اردگان کو ہرانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ریپبلکن پیپلز پارٹی کے سربراہ نے صحافیوں کو بتایا کہ معاشرے میں تبدیلی کی خواہش 50 فیصد سے زیادہ ہے۔ انتخابات میں ٹرن آؤٹ 90 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے جسے ترکی کے سب سے طویل حکمرانی کرنے والے رہنما اور اس کی اسلام پسند جماعت کے بارے میں ریفرنڈم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اردگان نے 85 ملین کی آبادی والے ترکیہ کی طویل قیادت کی ہے۔
یہ بڑا ملک شام سے لے کر یوکرین تک پھیلے ہوئے تنازعات میں کردار ادا کرنے والی ایک بھاری فوجی اور جغرافیائی سیاسی قوت بن گیا ہے۔ اردگان نے قدامت پسند ترکیہ میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کے دور حکومت میں ترکیہ نے تیزی سے ترقی بھی کی۔ رن آف اردگان کو دو ہفتوں میں دوبارہ منظم ہونے کا وقت دے سکتا ہے۔
اردگان کے دور حکومت کے گزشتہ کچھ عرصہ سے ملک بدترین معاشی بحران سے دوچار رہا۔ اسی طرح فروری 2023 میں ملک میں بدترین زلزلہ آیا اور ان کی حکومت پر کمزور رد عمل کے الزامات عائد کیے گئے۔
انقرہ میں ہونے والے انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد کلیچ دار اولو نے کہا کہ ہم سب جمہوریت کے خواہش مند تھے، آپ دیکھیں گے، انشاء اللہ، اس ملک میں بہار آئے گی۔ کیلچ دار اولو ریپبلکن پیپلز پارٹی کی قیادت کرتے ہیں۔ اس پارٹی کو جدید ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک نے قائم کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فوڈ سکیورٹی بڑھانےکیلئے عرب ملکوں سے رابطہ میں ہیں: سعودی عرب

Next Post

وادی میںبارشوں سے اسٹرا بیری کی فصل کو۲۰فیصد نقصان‘کاشتکاروں کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شمالی کوریا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا: کم جونگ ان
عالمی خبریں

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

2025-05-10
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

2025-05-10
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
عالمی خبریں

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد

2025-05-10
راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری
عالمی خبریں

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے۔ شہریوں میں خوف و ہراس

2025-05-10
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
Next Post
کشمیر: سٹرا بری پھل اتارنے کا سیزن جوبن پر، کاشتکار خوش و مطمئن

وادی میںبارشوں سے اسٹرا بیری کی فصل کو۲۰فیصد نقصان‘کاشتکاروں کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.