میلبورن //گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرجانے والے آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر شین وارن کی سابقہ اہلیہ سیمون کالہان کی جذباتی پوسٹ وائرل ہوگئی۔
شین وارن کی سابقہ اہلیہ سیمون کالہان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جو شین وارن اور اُن کے بچوں کی مختلف تصاویر کی مدد سے بنائی گئی۔
ویڈیو میں شین وارن کو اپنے بچوں کے ساتھ مختلف جگہوں پر انجوائے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔