ڈھاکہ//آل راؤنڈرثاقب الحسن بنگلہ دیش کے ان پانچ مرد کرکٹروں میں شامل ہیں، جنہیں اس سال تینوں فارمیٹس کے لیے بی سی بی کے ذریعہ سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیاہے۔ اس سال اب تک چارٹیسٹ کے لئے ثاقب کی عدم دستیابی کے باوجود یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ثاقب نے بی سی بی سے کچھ دنوں کے لیے بین الاقوامی کرکٹ سے بریک مانگا تھا۔ثاقب جنوری میں ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے نیوزی لینڈ ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ ان کی جسمانی اور ذہنی حالت انہیں اس ماہ کے آخر میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ بعد میں بی سی بی نے انہیں 30 اپریل تک تمام بین الاقوامی کرکٹ میچوں سے "آرام” دے دیا۔بدھ کو، بی سی بی کے کرکٹ آپریشنز کے صدر جلال یونس نے کہا کہ ثاقب نومبر کے وسط تک انہیں ٹیسٹ سے دور رکھنے کی اپنی ابتدائی درخواست سے پیچھے ہٹ گئے تھے۔