لاہور //پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے بھارتی سپنر روی چندرن ایشون کو ’آل ٹائم گریٹ‘ کہنے پر بھارتی کپتان روہت شرما پر کڑی تنقید کی ہے۔ روی چندرن ایشون حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستان کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے خلاف ہندوستان کی بڑی جیت کے دوران ایشون نے یہ کارنامہ انجام دیا۔ آف سپنر کے لیے یہ ٹیسٹ میچ میں غیر معمولی تھا کیونکہ انہوں نے 6 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 61 رنز سکور کرکے بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔