نئی دہلی //ملک میں کورونا انفیکشن کے کیسز میں مسلسل گراوٹ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وباء سے 255 مریضوں کی موت ہوگئی ،جبکہ ایک دن پہلے یہ تعداد 104 تھی۔مرکزی وزارت برائے صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 4,194 کیسز سامنے آئے ہیں اورمتاثرین کی مجموعی تعداد 4.29 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران 6,208 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس کے ساتھ ہی کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4.24 کروڑ ہو گئی ہے۔ دریں اثنا ایکٹوکیسز2,269 کم ہونے سے ان کی تعداد 42,219 رہ گئی ہے۔ وہیں کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5.15 لاکھ ہو گئی ہے۔ملک میں شفایابی کی شرح 98.70 فیصد ہو گئی ہے اورایکٹوکیسز کی شرح 0.10 فیصد رہ گئی ہے جبکہ اس وقت شرح اموات 1.20 فیصد ہے۔کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز 856 کم ہونے کے بعد تعداد کم ہو کر 11,840 رہ گئی ہے۔