جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

املاک ضبط یا منہدم کرنے کیلئے زائد از سو عسکریت پسندوں کی فہرست تیار

کشتواڑ‘ ڈوڈہ‘ریاسی‘راجوری اور پونچھ اضلاع میں عسکریت پسندوں اور ان کے مددگاروں کی فہرست تیار کی گئی ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-09
in مقامی خبریں
A A
سوپور میں پاکستان میں مقیم حزب کمانڈر کی جائیداد منسلک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

سرینگر/ویب ڈیسک)
جموں کشمیر میں ایسے عسکریت پسندوں کی فہرست تیار کی گئی ہے‘جن کی املاک کو ضبط یا منہدم کیا جائیگا ۔
ایک میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جہاں ایک طرف جموں و کشمیر میں حال ہی دونوں میں عسکری کارروائیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، وہیں خطہ کی انتظامیہ اور تفتیشی ایجنسیوں نے عسکریت پسندی کے نظام اور معاشی وسائل کو ختم کرنے کے لیے کئی اقدامات اٹھانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایجنسیوں کی جانب سے نہ صرف عسکریت پسندی سے منسلک افراد کی جائیدادیں ضبط کی جا رہی،بلکہ خوف پیدا کرنے کے لیے عسکریت پسندوں اور ان کے اہل خانہ کے گھروں کو بلڈوز بھی کیا جا رہا ہے۔ اب تک انتظامیہ نے ایسے نصف درجن افراد کے خلاف کارروائی کی ہے وہیں سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ’ان کی فہرست کافی لمبی ہے‘۔
رپورٹ کے مطابق ایسے۱۰۹؍ افراد (عسکریت پسند) کی فہرست تیار کی گئی ہے جو جموں و کشمیر میں رہتے ہوئے سرگرم ہیں یا پھر سرحد پار پاکستان فرار ہو گئے ہیں اور وہاں سے اپنی سرگرمیاں چلا رہے ہیں۔
تحقیقاتی ایجنسیوں سے وابستہ ذرائع نے بتایا ’’کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں صوبہ کے کشتواڑ، ڈوڈہ، ریاسی، راجوری اور پونچھ اضلاع میں عسکریت پسندوں اور ان کے مددگاروں کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ ان سب کی جائیدادوں پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ یا تو ان کی جائیدادوں کو ضبط کر دیا جائے گا یا انہیں بلڈوز کردیا جائے گا‘‘۔
نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر ایک سرکاری افسر نے بتایا ’’عسکریت پسندی، ملک دشمن سرگرمیوں میں کسی بھی طرح ملوث افراد کی فہرست تیار کی جا رہی ہے۔ ان میں انڈر گراؤنڈ ورکر بھی شامل ہیں۔ ایسے لوگ بھی اس فہرست میں شامل ہیں جو کافی عرصہ پہلے پاکستان فرار ہو گئے تھے۔ معلومات کی تصدیق کے بعد فہرست میں نام شامل کیے جا رہے ہیں جس سے فہرست کافی لمبی ہو گئی ہے۔
افسرنے کہا کہ عسکریت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ضروری ہے کہ ان کے معاشی ذرائع کو ٹھیس پہنچائی جائے۔ اس سے نہ صرف خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگا بلکہ مزید لوگ ایسی حرکتیں کرنے سے ڈریں گے۔
اْن کا مزید کہنا تھا ’’دفعہ۳۷۰ کے خاتمے کے بعد عسکریت پسندی پر قابو پانے کی سمت میں تیزی سے کام شروع ہو گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی رضامندی کے بعد لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں سرکاری ملازمتوں پر بیٹھے ایسے (عسکریت پسندی سے براہ راست یا بالواسطہ منسلک) لوگوں کو باہر کا راستہ دکھانے اور انہیں سلاخوں کے پیچھے لانے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے دو بیٹوں اور مرحوم سید علی شاہ گیلانی کے بیٹوں سمیت کئی علیحدگی پسندوں کے اہل خانہ کو سرکاری ملازمتوں سے باہر کا دروازہ دکھا دیا گیا‘‘۔
اْفسر نے مزید کہا’’عسکری تنظیموں اور عسکریت پسندی سے تعلق رکھنے والے پولیس، ریونیو اور محکمہ تعلیم کے درجنوں افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کئی مواقع پر عوامی طور پر کہہ چکے ہیں کہ عسکریت پسندی کے نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا رہا ہے تاکہ یہ مستقبل میں دوبارہ نہ پھیل سکے۔‘‘

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

طالبان پھانسی، سنگسار اور کوڑے مارنے کی سزائیں دینا بند کریں؛ اقوام متحدہ

Next Post

ضلع کپوارہ میں ۱۴غیر حاضر ملازمین معطل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
رشوت لینے کا الزام :ایس ایچ او نشاط معطل

ضلع کپوارہ میں ۱۴غیر حاضر ملازمین معطل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.