جموں//
صفائی کرمچاری یونین نے ہفتے کے روز یہاں اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج درج کیا۔
احتجاجی اپنے مطالبات کے حق میں جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے ۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تین مطالبے ہیں جن کو لے کر ہم آج احتجاج کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ ہمارا سب سے بڑا مطالبہ ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ یونین ٹریٹری کے قواعد کے مطابق ہمیں تنخواہ نہیں دی جا رہی ہے ۔
موصوف احتجاجی نے الزام لگایا کہ حکومت یونین ٹریٹری کے قواعد کے مطابق اپنا کام کر رہی ہے لیکن ملازموں کو اس کے مطابق تنخواہ نہیں دی جاتی ہے ۔
ایک اور احتجاجی نے کہا کہ پچھلی بار ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ ایک ماہ اندر اندر ہمارے مطالبوں کو پورا کیا جائے گا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری ماہانہ تنخواہ چھ ہزار سات پچاس روپیے ہے جس سے آج کے مہنگائی کے دور میں گھر کا گذارہ نہیں ہوتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت منیمم ویجز ایکٹ بھی لاگو نہیں کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم آج ایک بار پھر اپنے مطالبوں کو لے کر سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہوگئے ۔