کیف//
یوکرین کے وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یوکرینی شہر ماریوپول میں صورتحال مشکل اور سخت ہے، روسی فوج نے ماریوپول پر مکمل قبضہ نہیں کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق ترجمان وزارت دفاع نے کہا کہ یوکرینی شہر ماریوپول میں اس وقت لڑائی جاری ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ روسی فوج ماریوپول پر دھاوا بولنے کے لیے مسلسل اضافی یونٹ طلب کر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس نے ماریوپول پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔