جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہنر ہاٹ نے نو لاکھ سے زیادہ کاریگروں، دستکاروں کو مہیا کرائے روزگار: نقوی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-17
in قومی خبریں
A A
ہم نے حج کی پوری تیاری کی ہے :نقوی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

نئی دہلی// اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ جہاں ایک طرف ’ہنر ہاٹ‘ نے ملک کی صدیوں پرانی کاریگری کے ورثے کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، وہیں نو لاکھ سے زیادہ دستکاروں ، کاریگروں کو روزگار کے مواقع دستیاب ہو ئے ہیں۔
ممبئی میں واقع باندرا کرلا کامپلیکس میں 40ویں ’ہنرہاٹ‘ کے انعقاد کے مقام پر آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا کہ ’ہنر ہاٹ‘ کا افتتاح اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کو د کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کے ذریعہ آئندہ روز صبح کے وقت کیا جائے گا۔ ’ہنرہاٹ‘ کے 40ویں ایڈیشن میں 31 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 1000 سے زائد صناع اور دستکار حضرات شرکت کریں گے۔
ممبئی میں منعقد ہونے جا رہے اس ’ہنر ہاٹ‘ میں مہاراشٹر، اترپردیش، راجستھان، دہلی، ناگالینڈ، مدھیہ پردیش، منی پور، بہار، آندھرا پردیش، جھارکھنڈ، گوا، پنجاب، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، لداخ، کرناٹک، گجرات، ہریانہ، جموں -کشمیر، مغربی بنگال، چھتیس گڑھ، تمل ناڈو، کیرالا اور ملک کے دیگر علاقوں کے صناع اور دستکار حضرات اندرونِ ملک تیار مصنوعات پیش کریں گے۔
اقلیتی امور کے وزیر نے کہا کہ اس 12 روزہ ’ہنر ہاٹ‘ کو دیکھنے آنے والے لوگ مشہور فنکاروں کے ذریعہ پیش کیے جانے والے موسیقی اور ثقافت سے متعلق مختلف پروگراموں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ان فنکاروں میں انو کپور، پنکج ادھاس، سدیش بھوسلے، سریش واڈیکر، سادھنا سرگم، امیت کمار، شیلندر سنگھ، شبیر کمار، مہالکشمی ایّر، بھومی تری ویدی، کویتا پوڈوال، دلیر مہدی، الطاف راجہ، ریکھا راج، اُپاسنا سنگھ (مزاحیہ فنکار)، احسان قریشی (مزاحیہ فنکار)، بھوپیندر سنگھ بھُپی، رانی اندرانی، موہت کھنا، پریا ملک، جالی مکھرجی، پریانا مائترا، وویک مشرا، دیپک راجا (مزاحیہ فنکار)، آدیتی کھنڈیگل، انکتا پاٹھک، سدھانت بھوسلے، راہل جوشی، سپریا جوشی، بھومیکا ملک، پریما بھاٹیا، پوش جیمز اور دیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ نقوی نے مزید کہا کہ 26 اپریل کو ’ہاٹ‘ میں ایک لیزر لائٹ شو کا اہتمام بھی کیا جائے گا اور ہنرہاٹ دیکھنے کے لیے آنے والے افراد انوکپور کے ذریعہ پیش کیے جانے والے ’’انتاکشری‘‘ پروگرام سے محظوظ ہو سکیں گی۔
محترم وزیر نے کہا کہ دستکاری اور صناعی کے فن سے وابستہ کنبوں کی نوجون پیڑھی آبائی روایتی وراثت سے دور ہونا شروع ہوچکی تھی جس کی اہم وجہ منڈیوں کا فقدان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی نے سودیشی صناعوں اور دستکاروں کی آبائی وراثت کے تحفظ و فروغ کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ ’ہنر ہاٹ‘ جیسے پروگرام صناعوں اور دستکاروں کو زبردست مواقع فراہم کرکے انہیں اپنے آبائی ورثے کو آگے بڑھانے میں اہل بناتے ہیں۔
’ہنر ہاٹ‘ کی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مسٹر نقوی نے کہا کہ ’ہنر ہاٹ‘ نے فنکاروں کو مین اسٹریم معیشت سے مربوط ہونے میں مدد فراہم کی ہے۔ ’’آج ’’ہنرہاٹ‘‘کا ہر ایک صناع اور دستکار اندرونِ ملک تیار متعدد مصنوعات فروخت کر رہا ہے اور اس نے صناعوں اور دستکاروں کی زندگی میں اقتصادی انقلاب برپا کر دیا ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آگرہ: متوفی سابق پردھان کے اہل خانہ کو مالی معاونت فراہم کرے حکومت:مایاوتی

Next Post

ملک میں کورونا کے فعال معاملات میں 175 کی کمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
Next Post
بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلائو جاری ،ہلاکتوں میں ایک بار پھر اضافہ

ملک میں کورونا کے فعال معاملات میں 175 کی کمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.