منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کولگام:بادل پھٹنے اور ژالہ بھاری سے ندی نالوں میں طغیانی، متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-03
in تازہ تریں
A A
بڈگام میں بادل پھٹنے سے تین غیر کشمیری مزدور ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۳مئی

جنوبی ضلع کولگام کے اوپری علاقے لامر ہالن میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث دیوسرکے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ۔ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کی اور ٹیموں کو روانہ کیا۔

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

معلوم ہوا ہے کہ کولگام ضلع کے متعدد علاقوں میں شدید ژالہ بھاری کے باعث میوہ باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز کولگام کے لامر ہالن میں موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی پہاڑی علاقے میں بادل پھٹنے کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آئی۔

نامہ نگار نے بتایا کہ ندی نالوں میں اچانک آئی طغیانی کی وجہ سے سیلابی پانی رہائشی مکانوں میں گھس آیا جس وجہ سے لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے ۔

انہوں نے بتایا کہ دیوسر کولگام کے متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اور پانی رہائشی مکانوں میں گھس آیا تاہم اس دوران کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ضلعی انتظامیہ کے سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ اوپری پہاڑی پر بادل پھٹنے کے ساتھ ہی دیوسر کے کئی علاقے زیر آب آگئے ۔انہوں نے بتایا کہ گر چہ چند رہائشی مکانوں میں پانی گھس آیا تاہم اس دوران کسی کو چوٹ وغیرہ نہیں آئی۔

ان کے مطابق حالات پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں جبکہ متعدد ٹیموں کو متاثرہ علاقوں کی اور روانہ کیا گیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی خاطر کوشاں ہے ۔

دریں اثنا ضلع کولگام کے نور آباد اور دمہال ہانجی پورہ کے متعدد گاوں میں بدھ کے روز شدید ژالہ بھاری سے کھیتوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے ۔

نامہ نگاروں نے بتایا کہ کولگام کے بنگہ وارڈ ، ناگہ نارڈ، بنگہ وارڈ بالا ، زیارت شریف ، داردن، نندی مرگ ، یاری کھاہ ، ہجام پورہ ، سوئیہ پتھری اور چیک صمد راتھر میں ژالہ بھاری کی وجہ سے کھیتوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ژالہ بھاری کئی منٹوں تک جاری رہی جس وجہ سے زمین پر تین انچ سفید پرت جمع ہوئی ۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ شدید ژالہ بھاری کی وجہ سے وہ گھروں میں سہم کررہ گئے اور رہائشی مکانوں کی چھتوں پر کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی جموں وکشمیر میں اگلی سرکار اپنے بل پر قائم کرےگی: رینا

Next Post

امکانی حملوں کے پیش نظر جموں میں ہائی الرٹ جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
پلوامہ میں ملی ٹنٹوں کے حملے میںپولیس اہلکار ہلاک‘سی آر پی ایف جوان مضروب

امکانی حملوں کے پیش نظر جموں میں ہائی الرٹ جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.