جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

امکانی حملوں کے پیش نظر جموں میں ہائی الرٹ جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-03
in ٹاپ سٹوری
A A
پلوامہ میں ملی ٹنٹوں کے حملے میںپولیس اہلکار ہلاک‘سی آر پی ایف جوان مضروب

SHOPIAN,

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/۳مئی

امکانی حملوں کے پیش نظر جموں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا جبکہ فوجی تنصیبات اور حساس عمارتوں کے اردگرد اضافی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ۔

متعلقہ

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

ذرائع نے بتایا کہ فوج کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ فوجی گاڑیوں پر حملہ کر سکتے ہیں جس کے پیش نظر فوجی گاڑیوں کو بازار یا دیگر مقامات پر کھڑی نہ کرنے کے ضمن میں ایڈوائزری جاری کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع کے بعد سنجوا جموں میں آرمی اسکول کو تا حکم ثانی بند رکھنے کے احکامات صادر کئے گئے ۔

پورے جموں شہر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا اور کسی بھی گاڑی کو بغیر تلاشی کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جموں میں امکانی حملوں کے پیش نظر صوبے بھر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ جموں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھاد ئے گئے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مشکوک افراد پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جموں کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا، ان علاقوں میں جموں شہر سمیت سرحدی علاقے شامل ہیں۔

پاکستا ن جموں میں سیکورٹی اداروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہا ہے جس کی خفیہ اطلاع سیکورٹی ایجنسیوں تک پہنچ چکی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع کے بعد پٹھان کوٹ سے جموں تک سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔

یہ بھی بتایاجا رہا ہے کہ سیکورٹی وجوہات کی بناپر سنجوا میں آرمی پبلک اسکول کو اگلے احکامات تک بند رکھنے کے احکامات صادر کئے گئے ۔

معلوم ہوا ہے کہ جموں میں اہم عمارتوں، حساس تنصیبات ، فوجی کیمپوں ، پولیس اسٹیشنوں کے اردگرد اضافی اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔

خفیہ اداروں کی جانب سے ملی اطلاع کے بعد بین الاقوامی سرحد کو فوج نے پوری طرح سے سیل کیا اور کسی کو بھی سرحد کے نزدیک جانے کیا جازت نہیں دی جارہی ہیں۔

انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اطلاع ملی ہے کہ ملی ٹینٹ پونچھ طرز پر حملہ کر سکتے ہیں جس کے پیش نظر سیکورٹی ایجنسیاں پوری طرح سے چوکس ہو گئی ہیں ۔

خفیہ اداروں کی اطلاع کے مطابق حملہ آور پہلے ہی جموں وکشمیر میں داخل ہو چکے ہیں اور وہ مقامی بالائی ورکروں کی مدد سے تخریبی سرگرمیوں کو انجام دینے کی فراق میں ہیں۔

سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملی ہے کہ ملی ٹینٹ فوجی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں جس کے پیش نظر فوجی گاڑیوں کی نقل حرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ خفیہ ایجنسی کی اطلاع کے بعد جموں میں فوجی گاڑیوں کے لئے ایڈوائزری جاری کی گئی جس کے پیش نظر کسی بھی فوجی گاڑی کو بازار یا دیگر مقامات پر کھڑی نہ کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ۔

جموں شہر کو چاروں اطراف سے سیکورٹی حصار میں لے لیا گیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ جموں شہر میں حساس عمارتوں، فوجی تنصیبات اور پولیس تھانوں کے اردگرد بھی پیراملٹری فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ امکانی حملوں کے پیش نظر صوبہ جموں میں تمام سیکورٹی ایجنسیاں ہائی الرٹ پر ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ احتیاطی طور پر تلاشیوں کا سلسلہ جموں صوبے میں جاری ہے ۔انہوں نے مزید بتایا جموں پٹھان کوٹ قومی شاہراہ پر کئی ایک مقامات پر کئی نا کے بٹھائے گئے ہیں۔ ان ناکوں پر گاڑیوں کو روک کر ان کی

تلاشی لی جاتی ہے ۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کولگام:بادل پھٹنے اور ژالہ بھاری سے ندی نالوں میں طغیانی، متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال

Next Post

ثبوت ایک ہی ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

2025-05-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
تازہ تریں

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-09
’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام
تازہ تریں

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

2025-05-08
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ
تازہ تریں

آپریشن سندور:حملوں میں ۱۰۰ سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو ئے :حکومت

2025-05-08
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
تازہ تریں

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے

2025-05-07
ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی
تازہ تریں

ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی

2025-05-06
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
تازہ تریں

پہلگام قصورواروں کو پکڑنے کے دوران تھوڑا خبر دار رہنے کی ضرورت:وزیر اعلیٰ

2025-05-06
پہلگام حملہ:مرکز کی ریاستوں کو سکیورٹی مشقوں کی تلقین
تازہ تریں

پہلگام حملہ:مرکز کی ریاستوں کو سکیورٹی مشقوں کی تلقین

2025-05-05
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

ثبوت ایک ہی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.