سرینگر//
شمالی ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقے میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک مسافرکی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل کی سہ پہر کو روہامہ رفیع آباد میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ایک شخص کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت قیصر احمد ڈار ولد گلزار احمد ساکن جلہ شیری بارہ مولہ کے بطور ہوئی ہے ۔حادثے میں مزید کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔