پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموں کشمیر کے لوگوں کو بااختیار بنانے کیلئے اسمبلی انتخابات ناگزیر: بخاری

’ لوگ بیوروکریٹک نظام میں خود کو بے اختیار محسوس کر رہے ہیں‘ احساس ِ اجنبیت میں اضافہ ہورہا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-30
in مقامی خبریں
A A
’اسمبلی انتخابات ۳۷۰ کی بحالی کے کھوکھلے نعرے پر نہیں لڑا جاسکتا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

راجوری//
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ لوگ اپنی عزت اور وقار کی بحالی چاہتے ہیںاپنی پارٹی صدر سید سید محمد الطاف بخاری نے مطالبہ کیا ہے کہ لوگوں کو بااختیار بنانے کیلئے جموں وکشمیر میں بلا تاخیر اسمبلی انتخابات کرائے جائیں۔
ضلع راجوری میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بخاری نے کہا’’جموںکشمیر کے لوگ بیوروکریٹک نظام میں خود کو بے اختیار محسوس کر رہے ہیں۔ دوسری طرف اسمبلی انتخابات کے انعقاد میں غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے لوگوں میں احساس ِ اجنبیت میں اضافہ ہورہا ہے ، وہ خود کو الگ تھلگ محسوس کر رہے ہیں جس کو جلد سے جلد حل کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔
بخاری نے کہا ’’لوگوں کو بنیادی ضروریات چاہئے وہ بجلی، پینے کا صاف پانی، سڑک یا اسپتالوں کیلئے بنیادی ڈھانچہ ہو یا پھر تعلیمی ادارے وہ راجوری اور اِس کے سرحدی دیہات میں بیروکریٹوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے دستیاب نہیں۔ سول انتظامیہ مکمل طور ناکام ہوچکی ہے، یہ اہم وقت ہے کہ لوگوںکے اعتماد کو بحال کیاجائے جوکہ اپنا منتخب نمائندہ یا سرکار نہ ہونے کی وجہ سے خود کو الگ تھلگ محسوس کر رہے ہیں‘‘۔
اپنی پارٹی کے صدر کا کہناتھاکہ دونوں خطوں کے لوگوں کا مطالبہ ایک ہی ہے کہ ریاستی درجہ بحال کیاجائے اور بلا تاخیر جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے حکومت سے سوال کیاکہ اگر آپ کرناٹکہ ، اْترپردیش، بہار، گجرات اور ملک کی دیگر ریاستوں اورمرکزی زیر انتظام علاقوں میں انتخابات کراسکتے ہیں تو پھر جموں وکشمیر میں تاخیر کیوں؟۔ لوگ اپنا عزت اور وقار واپس چاہتے ہیں جوکہ ریاستی درجہ کی بحالی سے ہوگا۔
بخاری نے کہاکہ سرکاری افسران نے ناجائز تجاوزات مخالف مہم ، اولڈ ایج پنشن اسکیم کی لوازمات کے نام پر لوگوں کو ہراساں کیا لیکن زیر التواترقیاتی پروجیکٹوں کو مکمل کرنا بھول گئے۔
اپنی پارٹی کے صدر نے کہا’’ضلع راجوری کے اندر مختلف محکموں میں اسامیاں خالی پڑی ہیں جنہیں پْر کرنے کیلئے کوئی اقدام نہ اْٹھایاگیا۔ نوجوان روزگار کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر ہیں، حکومت مختلف محکموں میں خالی آسامیوں کو مشتہر کرنے میں ناکام رہی ہے‘‘۔انہوں نے بھرتی ایجنسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایاجن کی وجہ سے سرکاری نوکریوں کے خواہشمند نوجوانوں میں بد اعتمادی پیدا ہوئی۔
بخاری نے مزید کہاکہ ’’جموں وکشمیر میں عام آدمی کے لئے حالات سازگار نہیں۔ بیروکریٹس جموں وکشمیر اور اِس کے لوگوں کی فلاح کیلئے کوئی کام کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ شفافیت کے نام پر گاؤں سطح پر پانچ لاکھ تک کے کاموں کیلئے بھی ٹینڈرنگ عمل پر مجبور کرکے متعلقہ گاؤں کے مقامی ورکروں کو نظر انداز کیاگیا۔’’ نوجوان بے روزگار ہیں لیکن ٹھیکیدار جن کی افسران کے ساتھ سازباز ہے وہ گاؤں سطح پر ٹھیکے حاصل کر رہے ہیں۔ راجوری ضلع کی بیشتر پنچایتوں/گاؤں میں فنڈز کی عدم دستیابی سے ترقیاتی عمل رکا پڑا ہے‘‘۔
اپنی پارٹی کے صدر نے کہاکہ منتخب حکومت لوگوں کے تئیں اپنے کاموں کیلئے جوابدہ ہوتی ہے جبکہ بیروکریٹس لوگوں کے سامنے جوابدہ نہیں۔ ’’اگر ہم نے اگلی سرکار بنائی تو اْن افسران کو جوابدہ بنایاجائے گا جوکہ ترقیاتی کاموں میں مقامی لوگوں کو نظر انداز کر کے غیر مقامی گاؤں والوں کو ٹھیکے الاٹ کئے ہیں۔اپنی پارٹی کا قیام لوگوں کی فلاح وبہبودی کے لئے کام کرنے اور لوگوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے عمل میں لایاگیاہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’من کی بات‘نے ہندوستانیوں کا ہندوستان سے تعارف کرایا:سروے

Next Post

بارہمولہ میں بر فانی تودا گر آنے کی وارننگ جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی

بارہمولہ میں بر فانی تودا گر آنے کی وارننگ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.