منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’من کی بات‘نے ہندوستانیوں کا ہندوستان سے تعارف کرایا:سروے

’من کی بات ایک ایسے پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے جہاں لوگوں کو ایسے لوگوں سے متعارف کرایا جاتا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-30
in مقامی خبریں
A A
’من کی بات‘نے ہندوستانیوں کا ہندوستان سے تعارف کرایا:سروے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

نئی دہلی//
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) کے سروے کے مطابق۷۶فیصد ہندوستانی میڈیا والوں کا خیال ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘نے ‘ہندوستانیوں کا ہندوستان سے تعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔
سروے کے مطابق ۷۵فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ من کی بات ایک ایسے پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے جہاں لوگوں کو ایسے لوگوں سے متعارف کرایا جاتا ہے ، جو عام لوگوں کی زندگیوں میں بامعنی تبدیلی لانے کے لیے بے لوث کام کر رہے ہیں۔
آئی آئی ایم سی کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر (ڈاکٹر) سنجے دویدی نے بتایا کہ یہ سروے انسٹی ٹیوٹ کے آؤٹ ریچ ڈیپارٹمنٹ نے ۱۲سے۲۵؍اپریل تک کیا تھا۔ پورے ملک کے ۱۱۶تعلیمی اداروں، یونیورسٹیوں اور میڈیا گروپس کے کل۸۹۰صحافیوں‘ میڈیا اساتذہ، میڈیا ریسرچرز اور ماس کمیونیکیشن کے طلبہ نے اس سروے میں حصہ لیا۔
ان میں۳۲۶خواتین اور۵۶۴مرد تھے۔ سروے میں حصہ لینے والے ۶۶فیصدافراد کی عمریں۱۸سے۲۵سال کے درمیان تھیں۔
سروے میں شامل لوگوں کے مطابق ملک کا علم اور وزیر اعظم کا ملک کے تئیں رویہ وہ دو اہم وجوہات ہیں جو سامعین کو اس پروگرام کو سننے کی ترغیب دیتی ہیں۔ مطالعے کے دوران جب لوگوں سے پوچھا گیا کہ اگر وہ لائیو نہیں سن سکتے تو وہ پروگرام کیسے سنتے ہیں، تو۶۳فیصد نے کہا کہ وہ یوٹیوب پر ’من کی بات‘کو دوسرے ذرائع سے زیادہ سنتے ہیں، جیسے کہ۷۶فیصد کے مطابق من کی بات میں لوگ مختلف مسائل پر مودی کے خیالات کو سن کر وہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ بھی جمہوری عمل میں شریک ہیں۔
پروفیسر دویدی کے مطابق سروے میں یہ سمجھنے کی بھی کوشش کی گئی کہ من کی بات میں وزیر اعظم کے زیر بحث کن مسائل نے لوگوں کی زندگیوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا۔ اس کے جواب میں۴۰فیصد لوگوں نے کہا کہ تعلیم سب سے زیادہ اثر انگیز موضوع ہے جس نے انہیں سوچنے پر مجبور کیا، جب کہ۲۶فیصد نے کہا کہ نچلی سطح پر کام کرنے والے گمنام سماجی دستکاروں سے متعلق معلومات ان کے لیے بہت دلچسپ تھیں۔
اس تحقیق میں یہ جاننے کی بھی کوشش کی گئی کہ لوگ کس کے ساتھ من کی بات میں زیر بحث موضوعات کے بارے میں زیادہ بات کرتے ہیں۔ ۳۲فیصد نے کہا کہ وہ اپنے خیالات اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں، جبکہ۲۹فیصد نے کہا کہ وہ اپنے دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ اس موضوع پر بات کرتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مِنگا شیرپا نے ناظم اطلاعات کا چارج سنبھالا

Next Post

جموں کشمیر کے لوگوں کو بااختیار بنانے کیلئے اسمبلی انتخابات ناگزیر: بخاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
’اسمبلی انتخابات ۳۷۰ کی بحالی کے کھوکھلے نعرے پر نہیں لڑا جاسکتا‘

جموں کشمیر کے لوگوں کو بااختیار بنانے کیلئے اسمبلی انتخابات ناگزیر: بخاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.