جموں//
سرینگر جموں شاہراہ پر بانہال کے مقام پر دو گاڑیوں کے درمیان آپسی ٹکر کے نتیجے میں دو مسافر زخمی ہوئے ۔
اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز بانہال میں ٹرک اور زائلو گاڑی کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو مسافر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔