سرینگر//
بالی ووڈ ادار کار‘ شاہ رخ خان ان دنوں وادی کشمیر میں ڈنکی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کو شاہ رخ خان پنز گام پلوامہ وارد ہوئے اور وہاں پر فلم کی شوٹنگ کی ۔اس موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد بالی ووڈ کے بادشاہ کو دیکھنے کیلئے امڑ پڑی تھی ۔
نامہ نگار نے بتایا کہ ایک روز قبل ہی سیکورٹی فورسز نے پنز گام میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ جمعرات کے روز شاہ رخ خان تاپسی پنو کے ہمراہ پلوامہ پہنچے اور پنز گام ریلوے اسٹیشن کے نزدیک فلم کی شوٹنگ کی ۔
ان کے مطابق گر چہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے تاہم لوگوں کی بڑی تعداد بالی ووڈ کے بادشاہ کو دیکھنے کے لئے پنز گام آئی ہوئی تھی ۔
شاہ رخ خان نے اور تاپسی پنو نے گزشتہ دنوں سونہ مرگ کے تھجواس گلیشئر پر ڈنکی فلم کے گانے کی شوٹنگ کی تھی۔