پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر‘جموں شاہراہ پر۱۰گھنٹوں کے بعد ٹریفک بحال

سرینگر کرگل شاہراہ ۱۱دن بند رہنے کے بعد کھولی گئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-28
in اہم ترین
A A
سرینگر لہیہ شاہراہ کو مارچ کے آخر تک کھولنے کا امکان :بی آر او
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

سرینگر//
سرینگر جموں شاہراہ پر جمعرات کو ٹریفک بحال ہو ا۔ سرینگر،کرگل سڑک کے ساتھ زوجیلا پاس پر گاڑیوں کی آمدورفت ۱۰دنوں سے زیادہ بند رہنے کے بعد جمعرات کو یک طرفہ ٹریفک کیلئے جزوی طور پر بحال ہو گئی۔
وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر جمعرات کی صبح دس گھنٹوں کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بحال کر دی گئی۔
متعلقہ حکام نے بتایا کہ تیز بارشوں کی وجہ سے قومی شاہراہ پر شالگڈی بانہال کے نزدیک مٹی کے تودے اور پتھر گر آئے جس کی وجہ سے شاہراہ کو بدھ کی رات قریب ساڑھے دس بجے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔
حکام نے کہا کہ شاہراہ پر قریب تین سو گاڑیاں درماندہ ہوئیں اور شاہراہ سے ملبے کو صاف کرنے کیلئے افرادی قوت اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا۔
جموںکشمیر ٹریفک پولیس نے جمعرات کی صبح ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراہ پر شالگڈی کے مقام پر ملبے کو صاف کیا گیا ہے اور درماندہ گاڑیوں کو اپنی اپنی منزلوں کی طرف روانہ ہونے کی اجازت دی گئی ہے ۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ قومی شاہراہ پر سفر اختیار کرنے سے قبل متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔
قابل ذکر ہے کہ قومی شاہراہ کے بند ہونے سے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے ۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہراہ کے بند ہوتے ہی جہاں بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی اچانک قلت پیدا ہوجاتی ہے وہیں گراں بازاری بھی آسمان چھونے لگتی ہے ۔
اس دوران برفانی تودے اور خراب موسم کی وجہ سے۱۱ دن تک بند رہنے کے بعد، سرینگر،کرگل روڈ پر یک طرفہ ٹریفک بحال کر دیا گیا، اور پھنسے ہوئیں ہلکی موٹر گاڑیوں بشمول مسافر گاڑیوں کو سونمرگ سے کرگل کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ سونمرگ سے کرگل کی طرف یک طرفہ ٹریفک کو بحال کر دیا گیا ہے، اور اچھے موسم اور سڑک کے حالات کے پیش نظر ٹرکوں سمیت دیگر گاڑیوں کو جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
زوجیلا پاس پر برفانی تودے گرنے کے بعد۱۶؍ اپریل سے سینکڑوں ہلکی موٹر گاڑیاں اور بھاری موٹر گاڑیاں بشمول ٹرک اور مسافر گاڑیاں شاہراہ کے دونوں طرف پھنسے ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں سڑک بند ہوگئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہیرا نگر سیکٹر میںدو دہائیوں کے بعد گیہوں کی فصل کاٹی گئی

Next Post

’ توقع ہے کہ اس سال جموں و کشمیر میں۲کروڑ سے زیادہ سیاح آئیں گے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
’جموں کشمیر میں گزشتہ تین برسوں میں حالات کافی مستحکم ہو ئے ہیں‘

’ توقع ہے کہ اس سال جموں و کشمیر میں۲کروڑ سے زیادہ سیاح آئیں گے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.