جموں/27 اپریل
جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے کڑیا پل گاﺅں میں مٹی کے تودے نے ایک مکان کو زمین بوس کر دیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کشتواڑ کے کڑیا پل گاﺅں میں تیز بارشوں کی وجہ سے مٹی کا تودا ایک مکان پر گر آیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی جبکہ مکان بھی زمین بوس ہوگیا۔
متوفی کی شناخت 19 سالہ ارشد حسین کے بطور کی گئی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ اس واقعے میں دو گاﺅ خانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
دریں اثنا پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی ہے ۔