منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

دہشت گردی میں ملوث پڑوسی ملک سے بات چیت انتہائی مشکل:انڈیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-25
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۲۵اپریل

وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا ہے کہ ایک ایسے پڑوسی ملک کے ساتھ بات چیت انتہائی مشکل ہے جو ہمارے خلاف سرحد پار دہشت گردی کرتا ہو۔

متعلقہ

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

کشمیر بھر میں 13 مئی سے سکول دوبارہ کھلیں گے

جے شنکر نے یہ بات پاناما دورے کے دوران ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

جے شنکر سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا وہ چار اور پانچ مئی کو گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقعے پر اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ملیں گے یا نہیں؟

وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس میں مزید کہا’ ’ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ انہیں سرحد پار دہشت گردی روکنے، اس کی حوصلہ افزائی اور اسے سپانسر نہ کرنے کے اپنے عزم کو پورا کرنا ہوگا۔ ہمیں امید ہے کہ ایک دن ہم اس مرحلے تک پہنچ جائیں گے۔“

وزیر خارجہ کے اس بیان پر تاحال پاکستان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے اور انڈین وزیر خارجہ نے یہ بیان پانامہ کے وقت کے مطابق رات کو دیا ہے جب وہاں 24 تاریخ تھی تاہم پاکستان 25 تاریخ شروع ہوچکی تھی۔

پاکستان کے وزیر خارجہ ‘بلاول بھٹو زرداری اگلے ماہ گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے، جو 2016 کے بعد اسلام آباد کے کسی اعلیٰ سفارت کار کا پہلا انڈیا کا سرکاری دورہ ہے۔

ساڑھے چھ سال بعد کسی پاکستانی سیاسی رہنما کا یہ دورہ بھارت ہو گا۔ جبکہ وزیر خارجہ پاکستان کا یہ دورہ 12 برس بعد ہے۔ اس سے قبل دسمبر 2016 میں مشیر خارجہ سرتاج عزیر نے بھارت کا دورہ کیا تھا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے امرتسر گئے تھے۔ جولائی 2011 میں وزیر خارجہ حنا ربانی نے بھارت کا دورہ کیا تھا۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ’اجلاس میں ہماری شرکت شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر اور عمل سے پاکستان کی وابستگی اور اس اہمیت کی عکاسی کرتی ہے جسے پاکستان اپنی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں خطے کے لیے دیتا ہے۔‘

اگرچہ یہ واضح نہیں کہ آیا بلاول بھٹو زرداری اس موقعے پر انڈین حکام کے ساتھ کوئی دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ دورہ اہم ہے۔

اسلام آباد میں مقیم ایک تجزیہ کار قمر چیمہ نے کہا، ’انڈیا کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے لیے وسیع تر اعتماد سازی کے اقدامات کی ضرورت ہے، یہ پاک انڈیا تعلقات کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔‘

ہندوستان اس وقت شنگھائی تعاون تنظیم کا صدرہے، جس کا قیام 2001 میں ہوا تھا اور اسے مغربی اداروں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی تنظیم سمجھا جاتا ہے۔

 

۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد: پولیس

Next Post

پونچھ دہشت گرد حملہ :دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے تلاشی آپریشن پانچویں روز میں داخل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
کشمیر میں تین ماہ طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے
تازہ تریں

کشمیر بھر میں 13 مئی سے سکول دوبارہ کھلیں گے

2025-05-12
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
تازہ تریں

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت

2025-05-12
سرحدی کشیدگی:پونچھ میں۱۵شہری ہلاک، درجنوں زخمی، لوگ محفوظ مقامات کی اور منتقل
تازہ تریں

دھماکہ خیز اشیا کوناکارہ بنانے کے بعد لوگوں کو گھر واپس جانے کی اجازت

2025-05-12
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
تازہ تریں

سرینگر،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-12
بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال
تازہ تریں

بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال

2025-05-12
ہندوستانی ٹیم ایک یا دو کھلاڑیوں پر منحصر نہیں ہے: بانگر
تازہ تریں

الجھن میں پھنسے رشبھ پنت اپنا بہترین کھیل بھول گئے : سنجے بنگر

2025-05-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
Next Post
’جموں کشمیر میں گزشتہ تین برسوں میں حالات کافی مستحکم ہو ئے ہیں‘

پونچھ دہشت گرد حملہ :دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے تلاشی آپریشن پانچویں روز میں داخل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.