سرینگر//
بارہمولہ پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران ایک پنچ سمیت تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس نے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایس ڈی پی او اوڑی شوکت علی کی نگرانی میں پولیس کی ایک ٹیم نے چلن بونیار میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔
گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت شکیل احمد ولد محمد حنیف ساکن ماور نوگام کپوارہ کے بطور ہوئی ہے جو نوگام بی وارڈ کا پنچ ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ منشیات فروش کی تحویل سے۱۲۷گرام برائون شوگر جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔
پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران مرچی مر میر گنڈ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے۲۵۲ممنوعہ کیپسول بر آمد کئے ہیں۔
پولیس ترجمان کہا کہ ایس ڈی پی او پٹن محمد نواز کی نگرانی میں پولیس نے معمول کی گشت کے دوران مرچی مر میر گنڈ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت غلام محمد ڈار ولد عبدالرحمان ڈار ساکن میر گنڈ اور منظور احمد ڈار ولد اسد اللہ ڈار ساکن چینہ بل میر گنڈ کے بطور ہوئی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ منشیات فروشوں نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن انہیں دھر لیا گیا۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران گرفتار شدگان کی تحویل سے۲۵۲سپاسمو پراکسیون پلس کیپسول بر آمد کئے گئے ۔
پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بونیار اور پٹن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔