سرینگر///
جنوبی ضلع کولگام میں جمعے کی سہ پہر کو سیکورٹی فورسزکی جانب سے چوکسی بڑھانے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشی لینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ کولگام میں سیکورٹی فورسز نے راہگیروں اورمسافروں کو روک کر ان کی جامہ تلاشی لی ۔
ذرائع نے بتایا کہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر ضلع کولگام میں جمعے کی سہ پہر کو سیکورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں ناکہ لگائے جہاں پر گاڑیوں کو روک کر ان کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ کولگام ضلع میں مختلف مقامات پر چیک پوائنٹس پر تعینات سیکورٹی فورس کے اہلکار گاڑیوں بالخصوص دو پہیہ موٹر سائیکلوں کی تلاشی لے رہے ہیں، اس کے علاوہ ان میں سوار افراد کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جارہے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مختلف اضلاع سے جوڑنے والی سڑکوں پر ناکے بٹھائے گئے ہیں، ان ناکوں پر بالخصوص موٹر سائیکلوں کو روکا جاتا ہے اور ان کے کاغذات چیک کرنے کے علاوہ ان کو چلانے والوں سے بھی پچھ گچھ کی جاتی ہیں۔