سرینگر/۱۵؍ اپریل
شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے پٹن علاقے میں جمعہ کی شام کو بندوق برداروںنے ایک سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
سرکاری ذرائع نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ پٹن کے علاقے گوش بگ میں بندوق برداروں نے منظور احمد ولد محمد صادق پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
ایک پولیس اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔