منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر:عید کی آمد آمد مگر بارشوں کی وجہ سے بازاروں میں گہماگہمی مفقود

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-20
in تازہ تریں
A A
کشمیر:ماہ رمضان کے بیچ گراں بازاری اور بجلی کی نایابی سے لوگ پریشان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۲۰اپریل

کشمیر میں جاری نا ساز گار موسمی صورتحال کے باعث بازاروں میں عید کی آمد کے پیش نظر معمول کی گہماگہمی مفقود نظر آرہی ہے ۔

متعلقہ

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

کشمیر بھر میں 13 مئی سے سکول دوبارہ کھلیں گے

وادی میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے جہاں درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے وہیں سڑکوں اور گلی کوچوں میں پانی جمع ہونے سے لوگوں کا عبور و مرور مشکل ہوگیا ہے ۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ عید سے تین یا چار دن قبل ہی بازاروں میں لوگوں کی غیر معمولی بھیڑ ہوتی تھی لیکن امسال ایسا کہیں نظر ہی نہیں آ رہا ہے ۔

فردوس فٹ وئیر کے مالک فردوس احمد نامی ایک دکاندار نے یو این آئی کو بتایا کہ عید سے ایک ہفتہ قبل ہی دکانوں پر تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں ہوتی تھے ۔

احمدنے کہا”میری دکان پر خریداروں کا اس قدر رش ہوتا تھا کہ کئی خریدار بغیر خریداری کے ہی چلے جاتے تھے لیکن بارشوں کی وجہ سے امسال ایسا کچھ بھی نہیں ہے “۔

ان کا کہنا تھا کہ انتہائی کم تعداد میں خریدار اب ان کی دکان پر آتے ہیں کیونکہ خراب موسمی حالات نے لوگوں کو گھروں میں ہی مقید کر رکھا ہے ۔

فرنڈس ریڈی میڈ گارمنٹس کے مالک تنویر احمد نے بتایا کہ خریدار کہیں نظر ہی نہیں آتا ہے معمول کا رش کہیں دکھائی ہی نہیں دیتا ہے بلکہ بازار لوگوں کی نقل و حمل بہت کم ہے ۔

انہوں نے کہا”عید سے قبل خریداروں کا اتنا رش ہوتا تھا کہ مجھے بیٹھنے کو فرصت ہی نہیں ملتی تھی لیکن امسال میں بس بیٹھا ہی ہوں بہت کم خریدار آتے ہیں اور وہ بھی سردی سے کانپتے ہوتے ہیں اور خریداری بھی کم کرتے ہیں“۔

ان کا کہنا تھا کہ موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی بازاروں میں رونق بحال ہوسکتی ہے ۔

محمد امین نامی ایک خریدار نے کہا کہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے سڑکیں، گلہ کوچے پانی سے بھرے ہوئے ہیں باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے ۔

امین نے کہا”میں مجبور ہو کر گھر سے باہر نکلا اور کچھ ضروری چیزیں خریدی ورنہ برستی بارش میں گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوجاتا ہے “۔ان کا کہنا تھا کہ بارشوں کی وجہ سے سردی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے جس نے مزید مشکلات پیدا کر دئے ہیں۔

دریں اثنا محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔بارشوں کی وجہ سے جہاں بچوں کے گھومنا پھرنا اور کھیلنا کودنا بھی متاثر ہوسکتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر‘ جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال

Next Post

مینڈھر: فوجی گاڑی میں آگ لگنے سے 5 فوجی ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
کشمیر میں تین ماہ طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے
تازہ تریں

کشمیر بھر میں 13 مئی سے سکول دوبارہ کھلیں گے

2025-05-12
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
تازہ تریں

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت

2025-05-12
سرحدی کشیدگی:پونچھ میں۱۵شہری ہلاک، درجنوں زخمی، لوگ محفوظ مقامات کی اور منتقل
تازہ تریں

دھماکہ خیز اشیا کوناکارہ بنانے کے بعد لوگوں کو گھر واپس جانے کی اجازت

2025-05-12
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
تازہ تریں

سرینگر،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-12
بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال
تازہ تریں

بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال

2025-05-12
ہندوستانی ٹیم ایک یا دو کھلاڑیوں پر منحصر نہیں ہے: بانگر
تازہ تریں

الجھن میں پھنسے رشبھ پنت اپنا بہترین کھیل بھول گئے : سنجے بنگر

2025-05-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
Next Post
مینڈھر: فوجی گاڑی میں آگ لگنے سے 5 فوجی ہلاک

مینڈھر: فوجی گاڑی میں آگ لگنے سے 5 فوجی ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.