بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

شوپیاں میں ۴ جنگجو ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-15
in اہم ترین
A A
شوپیاں میں ۴ جنگجو ہلاک

Attack

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

سرینگر//
جموںکشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں کے بادی گام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین جاری تصادم میں۴جنگجو مارے گئے جبکہ علاقے میں آپریشن ہنو ز جاری ہے ۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ شوپیاں میں جاری تصادم میں چار جنگجو مارے گئے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنوبی ضلع شوپیاں کے بادی گام میں جنگجووں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جمعرات کی سہ پہہ اس علاقے کو محاصرے میں لے کر انہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔
کمار نے بتایا کہ جونہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو خود کو سلامتی عملے کے گھیرے میں پا کر ملی ٹینٹوں نے اندھا دھند گولیاں برسا کر فرار ہونے کی بھر پور سعی کی تاہم حفاظتی عملے کی کارگر حکمت عملی نے اُنہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔
ترجمان کے مطابق کچھ عرصے تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں ۴جنگجو مارے گئے جن کی شناخت لشکر طیبہ کے عاقب فاروق ٹھوکر‘وسیم احمد ٹھوکر ‘فاروق احمد بٹ اور شوقین احمد میر کے طور ہوئی ہے ۔
آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ بادی گام شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم میں ابھی تک چار مقامی جنگجو مارے گئے ہیں۔
دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر سیکورٹی فورسز نے سرگرم جنگجووں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں، پلوامہ ‘اسلام آباد اور کولگام اضلاع میں سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ ملی ٹینٹ مدد گاروں کی بھی تلاش شروع کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ٹارگیٹ کلنگ کی روکتھام کی خاطر جنوبی کشمیر کے چار اضلاع میں سیکورٹی صورتحال کا بھی از سر نو جائزہ لیا جارہا ہے ۔
بتادیں کہ بدھ کی شام کو کولگام کے کاکرن علاقے میں مشتبہ جنگجووں نے ایک مقامی شہری پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شوپیاں: فوجی گاڑی حادثے کا شکار‘۳ جون ہلاک

Next Post

’وزیر اعظم مودی کی قیادت میں کشمیر میں حالات معمول پر آگئے ہیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا
اہم ترین

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی عمل میں بے ضابطگیاں

2025-07-02
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
اہم ترین

ایل جی سنہا کا دہشت گردی کے متاثرین کے کیسوں کو دوبارہ کھولنے کی ہدایت

2025-07-02
سنہا آج یاتریوں کو جموں سے روانہ کریں گے
اہم ترین

سنہا آج یاتریوں کو جموں سے روانہ کریں گے

2025-07-02
عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
اہم ترین

حکومت ہنرمندوں کی دستکاری کو عالمی منڈی تک پہنچانے کیلئے پرعزم:وزیر اعلیٰ

2025-07-01
۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ
اہم ترین

۴ء۱۷ فیصد: جموںکشمیر میں بے روزگاری کی شرح قومی اوسط سے کہیں زیادہ

2025-07-01
Next Post
’وزیر اعظم مودی کی قیادت میں کشمیر میں حالات معمول پر آگئے ہیں‘

’وزیر اعظم مودی کی قیادت میں کشمیر میں حالات معمول پر آگئے ہیں‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.