منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سولر لائٹس گھوٹالے کا پردہ فاش،کپوارہ میں ایگزیکٹیو انجینئر‘اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر اور جے ای منسک

سرکاری خزانے سے ۶ کروڑ روپے نکالے ‘ لیکن لائٹس کہیں نصب نہیں کیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-19
in اہم ترین
A A
سولر لائٹس گھوٹالے کا پردہ فاش،کپوارہ میں ایگزیکٹیو انجینئر‘اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر اور جے ای منسک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

کپواڑہ//
جموں کشمیر کے اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی) نے ضلع کپواڑہ میں چھ کروڑ اسٹریٹ سولر لائٹس گھوٹالے کا پردہ فاش کیا تھا جس کے بعد کشمیر پاؤر ڈسٹریبیوشن کمپنی لمٹیڈ(کے پی ڈی سی ایل) نے ایگزیکٹو انجینئر سمیت دو انجینئر کے خلاف کارروائی کی ہے۔
کے پی ڈی سی ایل نے اس گھوٹالے میں مبینہ طور ملوث ایکزیکٹو انجینئر شمیم احمد شمیم، اسسٹنٹ انجینئر منظور حسن چودھری اور جونیئر انجینئر مدثر اسماعیل کو اٹیچ کیا ہے۔
کے پی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر یاسن چودھری نے اس ضمن میں حکمنامہ جاری کیا ہے ،جس کے مطابق ان تینوں انجینئرز کو ہیڈ کوارٹر کے پی ڈی سی ایل اٹیچ کیا گیا ہے، جبکہ سپرنٹنڈنٹ انجینئر سوپور کو اس معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ ضلع کپواڑہ میں مزکورہ انجینئرز نے اسٹریٹ سولر لائٹز کو تعینات کرنے کے عوض سے سرکاری خزانہ سے چھ کروڑ روپئے کے بلز نکالے ہیں، تاہم زمینی سطح پر تحقیقات میں یہ پایا گیا کہ یہ لائٹز تعینات ہی نہیں کئے گئے ہیں۔
اس گھوٹالے کا پردہ فاش اینٹی کرپشن بیورو نے اپنی تحقیقات میں کیا تھا جب ان کو اس معاملے کے متعلق شکایات موصول ہوئی تھی۔
اے سی بی نے کہا کہ الیکٹرک ڈویڑن کپواڑہ اور ترہگام نے ۲ہرزا ۶۸۵سولر لائٹس کو تعینات کرنے کے نام پر چھ کروڑ بارہ لاکھ روپے نکالے ہے۔اے سی بی کے مطابق ای سی بی کی ٹیم اور متعلقہ نائب تحصیلداران (ایکزیکٹو مجسٹریٹز) نے مختلف مقامات پر ان سولر لائٹز کی تعیناتی کے متعلق تحقیقات کی اور وہاں اس بات کا انکشاف ہوا کہ ضلع میں کسی بھی مقام پر کوئی سولر لائٹ نہیں لگائی گئی ہے۔
اے سی بی کے مطابق کپواڑہ کے ضلع کمشنر ڈیوفوڈ دتاتارے ساگر نے ۱۱؍ اور۱۳ مارچ کو سولر لائٹس کو تعینات کرنے کے لئے دو منصوبوں کو منظوری دی ہے، جس کے بعد ایگزیکٹو انجینئر کے پی ڈی سی ایل شمیم احمد شمیم نے ۱۱؍ اور۱۳ مارچ کو ہی ٹنڈر نکالے اور چار نجی کمپنیوں کو یہ لائٹس تعینات کرنے کے ٹھیکے دئے۔
اے سی بی کے مطابق کپواڑہ اور ترہگام سب ڈوڑن کے اسسٹنٹ ایکزیکٹو انجینئرز نے ان ٹھیکوں کو منظوری نہیں دی کیونکہ انہوں نے لکھا کہ ان کے دفاتر نے ان کاموں کے متعلق کوئی تخمینہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی ان کو سولر لائٹز کی تعیناتی کے متعلق کوئی اطلاع دی گئی تھی۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ چونکہ سنہ ۲۰۲۱؍ اور ۲۰۲۲ مالی سال ختم ہونے کے قریب ہے لہذا دو یا چار روز میں اتنے بڑے رقم کے کام مکمل کرنا ناممکن ہے
اے سی بی کے مطابق ایگزیکٹو انجینئر نے اسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کے بجائے اسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر سٹورز، مدثر اسماعیل اور جونیئر انجینئر منظور حسن چودھری، کے دستخط لئے ہیں اور چھ کروڑ روپئے کی بلز نکالے۔
اے سی بی نے کہا یہ بلز غیر قانونی طور نکالے گئے ہیں اور اس میں ملوث افسران کے خلاف مجرمانہ کاروائی الگ طور سے کی جائے گی۔اے سی بی نے انتظامیہ کو تجویز دی ہے کہ ان افسران کے متعلق کارروائی کی جائے اور یہ ٹھیکے منسوخ کئے جائے اور نجی کمپنیوں کو اجرا کئے گئے رقم کو ان سے واپس لی جائے۔تاہم اس گھوٹالے میں مبینہ طور ملوث ڈپٹی کمشنر کپواڑہ ڈیوفوڈ دتاتارے ساگر کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بالا کوٹ آپریشن نے فضائیہ کے موثر ہونے کی دلیل پیش کی :ائیر چیف مارشل

Next Post

کٹھوعہ میں جموں وکشمیر بینک کے۷نئے براچ قائم ہوں گے :جتندر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
ایک طویل عرصے بعد جے کے اے ایس افسران آئی اے ایس میں شامل:ڈاکٹر جتندر

کٹھوعہ میں جموں وکشمیر بینک کے۷نئے براچ قائم ہوں گے :جتندر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.