سرینگر//
شمالی ضلع بارہمولہ کے ترمب گنڈ علاقے میں نجی گاڑی کی ٹکر سے بارہ سالہ لڑکی کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے ترمب گنڈ علاقے میں منگل کی صبح ایک سوفٹ کار نے بارہ سالہ لڑکی کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے شدید طورپر زخمی ہوائی۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے لڑکی کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکی۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لیا۔
دریں اثنا جموں کے ریاسی ضلع میں منگل کی صبح جواں سال دوشیزہ کی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ریاسی ضلع کے وارڈ نمبر چار میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب دوشیزہ کی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ اہل خانہ نے دوشیزہ کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت سولونی دیوی دختر شلو رام کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔