ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموںکشمیر میں جمہوری عمل جلد شروع کیا جائے :بخاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-15
in مقامی خبریں
A A
’عارضی ملازمین کی مستقلی مودی کی ترجیحات میں شامل ہونی چاہئے‘

SRINAGAR, APR 12 (UNI):- Jammu and Kashmir Apni Party chief Altaf Bukhari addressing a press conference in Sriangar on Tuesday. UNI PHOTO-74U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

جموں//
اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری نے جموں وکشمیر میں جلد جمہوری عمل شروع کرنے پرزور دیا ہے۔
پارٹی صوبائی صدر دفتر جموں میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بخاری نے کہاکہ جموں کشمیر جیسے خطے میں طویل عرصے تک جمہوری حکومت نہ ہونا نقصان دہ ہے۔
بخاری نے کہاکہ حکومت ِ ہند کو چاہئے کہ جموں وکشمیر میں جمہوری نظام بحال کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ پچھلے تین سالوں سے کوئی منتخب حکومت نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات ایک سامنا ہے اور موجودہ انتظامیہ لوگوں کی توقعات پر کھرا اُترنے میں مکمل ناکام رہی ہے۔
اپنی پارٹی کے صدر کاکہنا تھا’’ لوگوں کے پاس کوئی آپشن نہیں، لہٰذ ا وقت کی اہم ضرورت ہے جمہوری عمل شروع کیاجائے۔ مایوسی کے اِس عالم میں حکومت ِ ہند کو چاہئے کہ جلد سے جلد اسمبلی انتخابات کرائے اور جمہوری نظام بحال کیاجائے‘‘۔
پارٹی کی پالیسیوں اور پروگراموں کو اُجاگر کرتے ہوئے بخاری نے کہاکہ اپنی پارٹی کی پالیسی صداقت پر مبنی ہے ، یہ جماعت سماج کے تمام طبقہ جات کی خواہشات کی نمائندگی کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہرشعبہ سے جڑے لوگ اِس بااعتماد سیاسی جماعت کا حصہ بن رہے ہیں۔
بخاری نے مزید کہاکہ جذباتی نعروں سے یہاں پر دہائیوں تک روایتی سیاسی جماعتوں نے لوگوں کو صرف انتخابات میں ووٹ کی خاطر لوگوں کو بیوقوف بنایا لیکن اپنی پارٹی لوگوں کے جذباتی استحصال پر یقین نہیں رکھتی، ہم نے لوگوں کو وہی کہا جو سچ ہے، چاند تارے توڑ لانے کی باتیں نہیں کیں، جوقابل ِ عمل اور قابل ِ حصول ہے، وہی کہا، صداقت پر مبنی اپنی پارٹی کی باتوں کا جوجماعتیں مذاق اُڑایا کرتی تھیں، وہی آج اُسی نقش قدم پر چل رہی ہیں۔
اپنی پارٹی کے صدر نے کہاکہ اپنی پارٹی کا مقصد بلالحاظ مذہب وملت، رنگ ونسل ذات پات اور خطہ پورے جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے ۔ یہاں کے باشندگان کے لئے نوکریوں، وسائل اور اراضی کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
بخاری نے مزید کہا’’ہم نفرت کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور دو نوںخطوں کے لوگوں کو ایک ساتھ لانا چاہتے ہیں۔ لہٰذاجموں و کشمیر میں جمہوری عمل کا آغاز ضروری ہے‘‘۔
اپنی پارٹی کے سربراہ نے بڑھتی ہوئی بے روزگاری، قدرتی وسائل کی لوٹ مار پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر ہوائی اڈے پر ایک اور ریکارڈ‘ایک سو پروازوں میں ۱۶ہزار مسافروں کی آمد و روانگی

Next Post

چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک

چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.