جموں/۱۷اپریل
جموں وکشمیر میں سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے لئے رجسٹریشن پیر سے شروع ہوئی۔
یاترا کے لئے ایڈ وانس رجسٹریشن پر نامزد بینک برانچوں کی طرف سے 120 روپے کی فیس عائد ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ دو مہینوں پر محیط شری امر ناتھ جی یاترا کے لئے پیر سے رجسٹریشن شروع ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 20 بینک برانچوں میں آف لائن رجسٹریشن کی جاسکتی ہے جبکہ ملک بھر میں 542 بینک برانچوں میں رجسٹریشن کرنے کی سہولیات دستیاب رکھی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں سب سے زیادہ جموں میں 6 بینک برانچوں میں رجسٹریشن کی جا سکتی ہے جبکہ ڈو ڈہ میں 2، کھٹوعہ میں 2، سانبہ میں 2، رام بن میں 2، ریاسی میں 2، راجوری میں ایک، پونچھ میں ایک، اودھم پور میں ایک اور سری نگر میں ایک بینک برا نچ میں یہ سہولیت دستیاب رکھی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق یاترا کے لئے رجسٹریشن دونوں آف لائن اور آن لائن طریقوں سے کی جاسکتی ہے ۔
بتادیں کہ امسال سالانہ شری امرناتھ جی یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی اور62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست 2023 کو اختتام پذہر ہوگی۔
انتظامیہ ہموار اور کسی بھی پریشانی سے پاک یاترا کے لئے پر عزم ہے ۔