پیر, مئی 19, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ڈرون کے ذریعے منشیات اور اسلحہ گرانے کے واقعات میں اضافہ

ایل او سی اورسرحد میں تعینات فورسز کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جا رہی ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-16
in مقامی خبریں
A A
کٹھوعہ میں پاکستانی ڈرون نظر آنے کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع

Drone monitoring barbed wire fence on state border or restricted area. Modern technology for security. Digital artwork with fictive vehicle.

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور نے واضح کیا بھارت ایک طاقت بن کر ابھر رہا ہے‘

ایل او سی پر بارودی سرنگ دھماکہ، فوجی جوان زخمی

سرینگر// (ویب ڈیسک)
کشمیر کے حکام کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سمیت بین الاقوامی سرحد پر ڈرونز اور کواڈ کاپٹرز کے ذریعے منشیات اور اسلحہ گرانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
مقامی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد میں تعینات فورسز کو اس نئے مسئلے سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اینٹی ڈرونز آلات کی فراہمی سے بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) اور پولیس کو ڈرون یا کواڈ کاپٹر کے ذریعے غیر قانونی سرگرمی کا بروقت پتا چل سکے گا۔
پنجاب میں بھی ڈرونز کی غیر قانونی سرگرمی کا مسئلہ درپیش ہے۔بی ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پاکستان کی جانب سے اڑائے جانے والے ڈرونز کی غیر قانونی سرگرمی کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں ڈرونز کو عسکریت پسندوں کے لیے اسلحہ اور دیگر مواد پہنچانے کے ساتھ ساتھ منشیات کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ پنجاب میں پیش آنے والے اکثر واقعات میں دیکھا گیا ہے کہ ڈرونز کے ذریعے سر حد پار سے غیر قانونی نشہ آور ادویات پہنچانا ہی مقصود تھا۔
ایک بی ایس ایف عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر وائس آف امریکہ کو بتایا ’’کچھ عرصے سے پنجاب میں چوں کہ خالصتان نواز عناصر ایک بار پھر سر اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں اس لیے ہمیں زیادہ چوکنا رہنے کی ضرورت ہے‘‘۔
اس وقت سکیورٹی فورسز انڈین ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آرڈی او) کے تیار کردہ اینٹی ڈرون نظام کا استعمال کررہی ہیں۔
ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ آلات انہیں جموں ہوائی اڈے کے قریب واقع بھارتی فضائیہ کے اڈے یا انڈین ائر فورس اسٹیشن پر ڈرونز کے ذریعے۲۷جون ۲۰۲۱کو کیے گئے ایک حملے کے بعد فراہم کیے گئے تھے۔
اقوامِ متحدہ میں بھارت کی مستقل نمائندہ روچیرا کامبوج نے اس ماہ کے آغاز پرسلامتی کونسل میں’عالمی امن اور سکیورٹی کو درپیش خطرات‘ کے موضوع پر ہونے والی کھلی بحث کے دوران بھی یہ معاملہ اْٹھایا تھا۔
اْن کا کہنا تھا کہ کہا تھا کہ اْن کے ملک کو سرحد پار سے ڈرونز کے ذریعے غیر قانونی ہتھیار گرائے جانے کے سنگین چیلنج کا سامنا ہے۔ انہوں نے پاکستان کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ ریاست کی فعال حمایت کے بغیر ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔
جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے بتایا کہ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر نومبر ۲۰۰۳ میں طے پانے والے فائر بندی معاہدے کی فروری ۲۰۲۱میں تجدید کی گئی تھی جس پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔
ماضی کے مقابلے میں عسکریت پسندوں کی جانب سے در اندازی کی نسبتاً کم کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن ان کے بقول دہشت گرد تنظیمیں لشکرِ طیبہ اور جیشِ محمد ہتھیاروں آتشیں اسلحے اور ہتھیاروں کی ترسیل کے لیے ڈرونز کا استعمال کر رہی ہیں۔
دلباغ نے الزام لگایا کہ منشیات کے اس کاروبار سے حاصل کی جانے والی رقوم کا جو حصہ سرحد پار بھیجا جاتا ہے اْسے کئی مواقع پر اْن عسکریت پسندوں میں تقسیم کیا گیا جو ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کے ذریعے دراندازی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ گزشتہ دو برس کے دوراں جموں و کشمیر کی حدودمیں داخل ہونے والے کئی کواڈ کاپٹرز کو مار گرایا گیا اور اس ضمن میں گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ماہ صیام:مکہ کے ہوٹلوںمیںبکنگ کاتناسب بلند ترین سطح پر‘۱۰۰ فیصد تک پہنچ گیا

Next Post

کٹرا سڑک حادثے میں چار یاتری مضروب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسمبلی انتخابات:کانگریس اور این سی سے کوئی چیلنج نہیں :جتندر سنگھ
مقامی خبریں

’آپریشن سندور نے واضح کیا بھارت ایک طاقت بن کر ابھر رہا ہے‘

2025-05-17
راجوری میںدو پُرا سرار دھماکےکوئی جانی یا مالی نقصان نہیں
مقامی خبریں

ایل او سی پر بارودی سرنگ دھماکہ، فوجی جوان زخمی

2025-05-17
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر مال بر دار گاڑیوں کو چلنے کی اجازت

2025-05-17
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں جان لیوا سسٹنٹ کرنے کے الزام میں ایک مقبول یو ٹیوبر گرفتار

2025-05-17
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

پونچھ میںگولہ باری کے بعد نقل مکانی کرنے والے لوگ گھروں کو لوٹنے لگے

2025-05-17
کشمیر: سٹرا بری پھل اتارنے کا سیزن جوبن پر، کاشتکار خوش و مطمئن
مقامی خبریں

اسٹرا بری بازاروں میں آگئی لیکن لیکن مانگ اور ریٹ میں کمی سے کاشتکار مایوس

2025-05-17
مقامی خبریں

کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران گرمی بڑھنے کا امکان

2025-05-17
مقامی خبریں

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

2025-05-16
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

کٹرا سڑک حادثے میں چار یاتری مضروب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.