ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

جموں و کشمیر وقف بورڈ نے اپنے اسکولوں کے لئے رہنما خطوط جاری کئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-15
in ٹاپ سٹوری
A A
زیارتگاہوں‘ آستانوں اور بقعہ جات میں زبردستی چندہ وصول کرنے پر پابندی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

سرینگر/۱۵اپریل
جموں و کشمیر وقف بورڈ نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت اصلاحی اقدامات کرنے کےلئے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے اسکولوں کےلئے رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔
وقف بورڈ کا کہنا ہے کہ مذکورہ پالیسی کی رو سے دوسری جماعت کے طلبا کے لئے کوئی ہوم ورک نہیں ہوگا جبکہ نرسری اور یو کے جی جماعتوں کےلئے کوئی اسکول بیگ نہیں ہوگا۔
بورڈ نے روزانہ، ماہانہ اور سالانہ ٹائم ٹیبل اور اسکولوں کے ذریعہ کی جانے والی سرگرمیوں کے شیڈول کےلئے اسکولوں کے سربارہوں کے نام ہدایات جاری کی ہیں۔
بورڈ کی طرف سے جاری سرکیولر کے مطابق یومیہ ٹائم ٹیبل میں مضامین پڑھانے کے لئے تیس تیس منٹوں کے 6 پیریڈ (ٹائم سلاٹ) ہوں گے لازمی مضامین جیسے انگریزی، ریاضی، سائنس، سوشل سائنش اور اردو کے لئے پانچ پیریڈ اور چھٹے پیریڈ کو اختیاری مضامین جیسے کمپیوٹر، کشمیری، عربی، اسلامیات، صوفی سنتوں کا ادب پڑھانے کے لئے مخصوص رکھا جائے گا۔
سرکیولر میں کہا گیا”اسکولوں میں لازمی طور پر ہر روز ایک گھنٹہ غیر نصابی سرگرمیوں کے لئے مختص ہوگا جسے دن کے پہلے اور دوسرے نصف حصے میں30 منٹ کے دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا“۔
بورڈ سرکیولر میں کہا گیا کہ ہر اسکول میں انٹرا اسکول نصابی اور کھیلوں کے مقابلوں کے لئے ہاﺅس سسٹم قائم کیا جائے گا۔
سرکیولر میں کہا گیا”طلبا کے درمیان تعلق اور صحت مند مسابقت کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے تمام اسکولوں کے سربراہوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ طلبا کو مشہور صوفی بزرگوں حضرت شیخ نورالدین نورانی ؒ، حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ، حضرت شیخ حمزہ مخدومؒ اور حضرت شاہ ہمدان ؒ ناموں پر چار ہوسز میں تقسیم کریں“۔
وقف بورڈ کے سرکیولر میں کہا گیا کہ کھیلوں کے سالانہ کلینڈر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے مقابلے شامل ہوں گے اور اسی طرح نصابی سرگرمیوں میں بھی سال بھر مقابلے منعقد ہونے چاہئے ۔
سرکیولر کے مطابق مہینے میں تین دن مکمل طور پر کھیلوں اور نصابی مقابلوں کے لئے مختص ہوں گے اور ان دنوں کے دوران کوئی نصابی سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔
اسکول انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ ہر مہینے کم سے کم تیس منٹوں کا ایک پیریڈ ہاﺅس میٹنگوں کے لئے مختص رکھیں تاکہ ہاﺅس کمیٹی ممبران ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرکے اپنے اپنے ہاﺅس ماسٹرس کی رہنمائی کے تحت ہاﺅس سرگرمیوں کا منصوبہ تیار کر سکیں۔
سرکیولر میں کہا گیا کہ ماہ ستمبر اور اکتوبر میں انٹر اسکول مقابلے منعقد ہوں گے اور ان میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوزا جائے گا۔
صبح کی اسمبلی، مختصر دعا کے بعد خبروں کی سرخیوں، طلبہ کے ایک گروپ کا مختصر ٹیلنٹ شو، حیرت انگیز حقائق، دن کی شخصیت جیسی دلچسپ چیزوں پر مشتمل ہوگی اور اس اسمبلی کے دوران اساتذہ کے لیکچرز سے گریز کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان

Next Post

زندگی …!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

زندگی …!

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.