بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

زندگی …!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-04-16
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سکینہ جی کا تجربہ !

اب پڑ ھائی میں بھی ہائبرڈ ماڈل

زندگی … ہماری اور آپ کی زندگی کے بارے میں ہم اور آپ ایک ہی بات قطعیت کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ… کہ زندگی کے بارے میں کوئی بات قطعیت کے ساتھ نہیں کہی جا سکتی ہے… بالکل بھی نہیں کہی جا سکتی ہے ۔یہ کب کس شکل میں آپ کے اور ہمارے سامنے آئے … کوئی کچھ کہہ نہیں سکتا ہے… بالکل بھی نہیں کہہ سکتا ہے ۔کبھی ایک خوشنما شکل میں یہ ہمارے سامنے آسکتی ہے اور… اور کبھی ایک ڈراؤنا خواب جیسا … اور یقین کیجئے ہم سب کو زندگی کی ان دونوں شکلوں سے آمنا سامنا کرنا ہی پڑتا ہے… کبھی زندگی بہت حسین لگتی ہے تو… تو کبھی ایک خوف ناک خواب … مسجد کھچا کھچ بھری ہو ئی تھی … ایک بھاری آواز صفوں کو چیرتی ہو ئی نکلی… ایک ضعیف شخص ‘ ہاتھ میں لاٹھی ہو ئے کھڑا ہوا اور… اورکہنے لگا… بھاری آواز سے کہنے لگا’’ میں نے حج کیا ہے… بہت پہلے حج کیا ہے… لیکن اب حال ہے کہ گھر میں کھانے پینے کی کوئی چیز ‘ کوئی اشیا ء مسیر نہیں ہے… چار بیٹیاں ہیں ‘ ان کی کفالت کرنی ہے… مجھے اور کچھ نہیں چاہئے … بس میں اپنے عیال کا پیٹ پالنا چاہتا ہوں … مجھے راشن ‘ دال‘ تیل کیلئے خد ارا کچھ دو ‘‘…اس کی آواز میں کچھ عجیب سا درد تھا … سچائی تھی … جس نے یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ… کہ جب اس سائل نے حج کیا ہو گا‘ حج کا رخصت سفر باندھا ہو گا … کیا کبھی اس نے سوچا ہو گا کہ … کہ ایک دن ایسا بھی آئے گا… زندگی کبھی اسے ایک ایسے موڈ پر بھی لائیگی کہ… کہ جہاں اسے اپنے عیال‘ اپنی بیٹیوں کا پیٹ پالنے کیلئے ہاتھ پھیلانے پڑیں گے …وہ ہاتھ جواللہ کے آگے پھیلتے تھے وہ آج لوگوں … اللہ میاں کے بندوں کے سامنے پھیلانے پڑ رہے ہیں… دراز کرنے پڑرہے ہیں… اس نے ایسا نہیں سوچا تھا ‘ کوئی ایسا سوچنا نہیں چاہے گا … لیکن… لیکن زندگی تو یہی ہے… ایک ایسی شکل میں آپ کے سامنے آجاتی ہے … جس کا ہم نے تصور بھی نہیں کیا ہو تا ہے …انسان نے کچھ اور ہی سوچا ہو تا ہے‘ بڑے بڑے اور لمبے چوڑے منصوبے بنائے ہو تے ہیں… لیکن… لیکن زندگی ایسا وار… پلٹ وار کرتی ہے کہ… کہ یہ سارے منصوبے ‘ یہ ساری تیاریاں تاش کے پتوں کی طرح پاش پاش ہو جاتے ہیں۔ ہے نا؟

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر وقف بورڈ نے اپنے اسکولوں کے لئے رہنما خطوط جاری کئے

Next Post

من موہن سنگھ ایک کمزور وزیراعظم

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

سکینہ جی کا تجربہ !

2025-07-09
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب پڑ ھائی میں بھی ہائبرڈ ماڈل

2025-07-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ صرف دعویٰ ہے…

2025-07-06
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2025-07-05
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

امر ناتھ یاترا کا آغاز

2025-07-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

من موہن سنگھ ایک کمزور وزیراعظم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.