بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ماہ صیال:مکہ کے ہوٹلوں میں بکنگ کا تناسب بلند ترین سطح پر‘۱۰۰ فیصد تک پہنچ گیا

حرم کے نظارے والے کمرے کا ایک رات کا کرایہ چار ہزار سے دس ہزار سعودی ریال کے درمیان ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-15
in مقامی خبریں
A A
سعودی عرب کا۲۰۲۳ میں قبل ازکووِڈ۱۹تعدادکے مساوی عازمینِ حج کی میزبانی کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

سرینگر// (ویب ڈیسک)
سعودی عرب کے شہر مکہ میں ماہ رمضان کے آخری عشرے میں ہوٹل کے شعبے میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ مرکزی مقات میں قائم ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ کی شرح ایک سو فیصد تک پہنچ گئی ہے جو کورونا وبا کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔
عرب نیوز کے مطابق عزیزیہ کے علاقے میں قائم ایک ہوٹل کے مینیجر باسم خانفر نے بتایا کہ رواں سال عمرہ زائرین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے جس سے بکنگ کا تناسب کورونا وبا سے پہلی والی سطح پر چلا گیا ہے۔
ہوٹلنگ کے شعبے میں تیزی کی وجہ مملکت کی جانب سے غیر ملکی زائرین کو فراہم کی گئی سہولیات ہیں۔
ہوٹل مینیجر باسم خانفر نے مزید بتایا کہ ٹرانسپورٹیشن کے نئے نیٹ ورک سے ان ہوٹلوں کو بھی فائدہ پہنچا ہے جو مکہ کے مرکزی علاقے سے باہر واقع ہیں۔
’زائرین کیلئے مرکزی علاقے سے باہر رہائشی جگہ کے انتخاب کی ایک وجہ یہ ہے کہ مرکزی علاقوں میں قائم ہوٹلوں کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔‘
مکہ میں ایڈرس نامی ہوٹل کے کمرشل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ہانی نجاح نے بتایا کہ زیادہ تر عمرہ زائرین مسجد الحرام کے ارد گرد ہی رہائش پذیر ہوتے ہیں۔
’لیکن مکہ بس پراجیکٹ کی وجہ سے زائرین اب مکہ کے دیگر علاقوں میں بھی رہائش کی جگہ تلاش کر سکتے ہیں کیونکہ ان علاقوں کو مسجد الحرام کے ساتھ بسوں کے ذریعے جوڑ دیا دیا گیا ہے۔‘
فائیو سٹار ہوٹل میں نظارے والے کمرے کا ایک رات کا کرایہ چار ہزار سعودی ریال (ایک ہزار ڈالر) سے دس ہزار سعودی ریال کے درمیان ہے۔ جبکہ مرکزی علاقے سے باہر قائم فائیو سٹار ہوٹل میں فی کمرے کا اوسط کرایہ ڈھائی ہزار سے۳ہزار سعودی ریال ہے اور فور سٹار ہوٹل کے کمرے کا کرایہ ۸۰۰سے ایک ہزار سعودی ریال کے درمیان ہے۔
سیاحت و ہوٹلنگ کے شعبے سے منسلک اروا الاحمدی نے بتایا کہ رواں سال بکنگ کا تناسب بہت زیادہ ہے جبکہ کچھ ہوٹلوں میں یہ شرح ایک سو فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
’ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے۔ تمام شعبہ بحال ہو رہا ہے اور نوکری کے مواقع پیدا ہونا ممکن ہو گئے ہیں۔‘
اروا الاحمدی نے بتایا کہ مکہ میں ۱۴سو سے زیادہ ہوٹل قائم ہیں اور سارا سال ہی شہر میں لوگوں کا رش لگا رہتا ہے۔
ایڈرس ہوٹل کے ڈائریکٹر آپریشنز علی فلاتہ کے مطابق ہوٹلوں میں بکنگ کی شرح میں اضافے کی بڑی وجہ ویزہ کے عمل میں سہولیات اور ٹرانزٹ ویزہ پر سعودی عرب میں چار دن قیام کی اجازت ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہند پاک تعلقات امن کے تناظرمیں

Next Post

سعودی عرب میں ۲۰؍اپریل کو چاند دیکھا جائیگا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
حج ۲۰۲۲:وقوف عرفہ ۸ جولائی کو ہوگا‘

سعودی عرب میں ۲۰؍اپریل کو چاند دیکھا جائیگا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.